کماد کی فصل کو موسم اور ضرورت کے مطابق پانی دینے سے گنے کی بہترین پیداوار حاصل ہوسکتی ہے،ماہرین زراعت

پیر 15 اگست 2022 15:07

کماد کی فصل کو موسم اور ضرورت کے مطابق پانی دینے سے گنے کی بہترین پیداوار ..
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2022ء) ماہرین زراعت نے کہاہے کہ کماد کی فصل کو 16 مرتبہ پانی کی ضرورت ہوتی ہے لہٰذا اگر موسم اور ضرورت کے مطابق کماد کی فصل کو سیراب کیا جائے تو گنے کی فی ایکڑ بہترین پیداوار حاصل کی جاسکتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ’’اے پی پی‘‘ کو بتایا کہ کماد کے کھیت کواگست میں ڈیڑھ سے دو ہفتے، ستمبر تا اکتوبر تک فی ہفتہ اور نومبر سے فروری تک 6 سے 7 ہفتے تک پانی دینا نہایت ضروری ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کھاد ڈالنے کے بعد آبپاشی کی اشد ضرورت ہوتی ہے تاکہ اس کے بہترین فوائد اور مطلوبہ مقاصد حاصل کئے جاسکیں۔ انہوں نے کہا کہ برسات کے موسم میں پانی کے تناسب کا خاص خیال رکھنا چاہئے کیونکہ ان ایام میں زیادہ پانی لگنے سے گنے کو کیڑا لگنے کا بھی خدشہ رہتا ہے۔

متعلقہ عنوان :