Live Updates

شہباز گل نے جو بولا سب کے سامنے ہے، پوری پی ٹی آئی انکے ساتھ ہے،فواد چوہدری

شہباز گل کو پہلے بھی ٹارچر کیا گیا اب حکومت انہیں دوبارہ ٹارچر کرنا چاہتی ہے،رہنما تحریک انصاف

پیر 15 اگست 2022 15:23

شہباز گل نے جو بولا سب کے سامنے ہے، پوری پی ٹی آئی انکے ساتھ ہے،فواد ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2022ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ شہباز گل نے نجی ٹی وی پر جو کچھ کہا وہ سب کے سامنے ہے، پوری پی ٹی آئی انکے ساتھ ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف مقدمات بنانا رانا ثنااللہ کی پالیسی ہے۔سابق وزیر نے کہاکہ شہباز گل اوورسیز پاکستانی اور کمزور ہیں اس لیے انہیں پکڑا گیا، شہباز گل کو پہلے بھی ٹارچر کیا گیا اب حکومت دوبارہ ٹارچر کرنا چاہتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ 10 محرم کو موبائل سگنل نہیں تھے اس لیے شہباز گل نے لینڈ لائن سے کال کی، نجی ٹی وی پر شہباز گل نے جو بولا وہ بھی سامنے ہے۔رہنما تحریک انصاف نے کہاکہ یہ معاملہ جلد حل ہونا چاہیے، تشدد کی اجازت کسی صورت نہیں دی جا سکتی، پوری پارٹی شہباز گل کے ساتھ ہے۔حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا آپ صرف تشدد کرنے کے لیے شہباز گل کا ریمانڈ چاہتے ہیں، کیس کمزور ہے اس لیے حکومت کے وکیل دلائل دینے کو تیار ہی نہیں ہیں، امید ہے آج شہباز گل کی ضمانت منظور ہو جائے گی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات