Live Updates

حکومت گرانے کیلئے ملک گیر تحریک کا آغاز کیا جا رہا ہے،فواد چوہدری

انتخابات میں تاخیر نا قابل برداشت ہے،رانا ثناء اللہ نے نہتے بچوں اور خواتین پر تشدد کی نئی روایت ڈالی ہے،رہنما تحریک انصاف

Abdul Jabbar عبدالجبار پیر 15 اگست 2022 16:51

حکومت گرانے کیلئے ملک گیر تحریک کا آغاز کیا جا رہا ہے،فواد چوہدری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ، اخبار تازہ ترین ۔ 15 اگست 2022) سابق وزیر اطلاعات اور تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت گرانے کیلئے ملک گیر تحریک کا آغاز کیا جارہا ہے۔ 19تاریخ کو پہلا جلسہ ہوگا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ حیدرآباد،ملتان،سرگودھا اور شیخوپورہ سمیت ملک بھر میں جلسے کیے جائیں گے۔

انتخابات کی تاخیر ناقابل برداشت ہے،معیشت پر میثاق معیشت احمقانہ بات ہے۔ پارٹی نے متفقہ طور پر شہباز گل کے ساتھ ہونے والے سلوک کی مذمت کی،شہباز گل پر تشدد کیا گیا جو بالکل غلط ہے، جبکہ ریمانڈ اس لیے مانگا جارہا ہے کہ اسے ٹارچر کیا جاسکے۔ انکا کہنا تھا کہ فضل الرحمن،نواز شریف،ایاز صادق اور خواجہ آصف کس کس کا نام لیں،ان کی گفتگو اس سے زیادہ تھی،رانا ثنااللہ اینڈ کمپنی نے نہتے بچوں اور خواتین پر تشدد کی نئی روایت ڈالی ہے۔

(جاری ہے)

عمران خان نے عالمی سطح پر اس معاملے کو اٹھانے کا کہا ہے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ ہم پورے پاکستان میں آزادی صحافت کا دن منائیں گے،عدلیہ کو تقسیم کرنے کی مذموم کوشش ہورہی ہے۔ سوموار کو عدلیہ کی آزادی کا دن منائیں گے،عمران خان بار ایسوسی ایشن سے خطاب کریں گے۔ یوم عاشور پر گفتگو لینڈ لائن پر ہوئی تھی سب کو پتا ہے۔ قبل ازیں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اور عمران خان شہباز گل کے ساتھ ہے۔

ہ شہبازگل کی ضمانت پر حکومت بھاگ رہی ہے۔حکومتی وکیل عدالت سے دلائل کے لیے وقت مانگتا رہا ہے،مقدمے میں حکومت کے وکیل دلائل دینے کو تیار نہیں ہے۔ حکومت کی جانب سے شہبازگل پر جو مقدمہ کمزور ہےیہ مقدمہ وہی ہے جو مولانا فضل الرحمان نے کیا تھا۔ فواد چوہدری نے مزید کہا کہ شہبازگل امریکہ میں پروفیسر ہیں ، دہشت گرد تنظیموں سے تعلق نہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات