فریال تالپور کی آزاد کشمیرکے بلدیاتی انتخابات میں بھرپور انداز میں شرکت کرنے کی ہدایت

پیر 15 اگست 2022 17:40

فریال تالپور کی آزاد کشمیرکے بلدیاتی انتخابات میں بھرپور انداز میں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2022ء) پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی صدر و انچارج کشمیر افیئرز ایم این اے فریال تالپور نے ہدایت کی ہے کہ آزاد کشمیر کے بلدیاتی انتخابات میں بھرپور انداز میں شرکت کی جائے اور اس مقصد کے لیے کمیٹیاں تشکیل دی جائیں اور ضلعی پارلیمانی بورڈ تشکیل دیے جائیں اور میونسپل کارپوریشن کے لیے بھی ٹکٹ جاری کرنے کے لیے بھی پارلیمانی بورڈز بنائے جائیں بلدیاتی انتخابات میں نظریاتی اور اہل امیدوارن کو میدان میں اتارا جائے۔