Live Updates

وزیراعلیٰ پنجاب نے متعدد کئی وزراء کے محکمے اور قلمدان تبدیل کردیے

ان وزراء میں راجہ بشارت، ڈاکٹر یاسمین راشد بھی شامل ہیں، وزراء کے نئے محکموں کا نوٹیفکیشن جاری

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 15 اگست 2022 17:39

وزیراعلیٰ پنجاب نے متعدد کئی وزراء کے محکمے اور قلمدان تبدیل کردیے
لاہور(اُردو پوائنٹ، اخبار تازہ ترین۔ 15 اگست 2022) وزیراعلیٰ پنجاب نے متعدد کئی وزراء کے محکمے اور قلمدان تبدیل کردیے، ان وزراء میں راجہ بشارت، ڈاکٹر یاسمین راشد بھی شامل ہیں، وزراء کے نئے محکموں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ دنیا نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے پنجاب کابینہ کے کئی وزراء کے محکمے اور قلمدان میں ردوبدل کردیا ہے، وزراء کے نئے محکموں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

راجہ بشارت سے پبلک پراسیکیوشن کا محکمہ واپس لے لیا گیا ہے، انہیں محکمہ کوآپریٹو کے قلمدان کے ساتھ پارلیمانی امور اور محکمہ ماحولیات کی بھی ذمہ داری دی گئی ہے، اسی طرح وزیرقانون وپارلیمانی امورخرم شہزاد ایڈووکیٹ سے پارلیمانی امور کا قلمدان واپس لے لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر وزیراخترملک کو دے دیا گیا، جبکہ ڈاکٹر یاسمین راشد بطور وزیر اسپشلائزڈ ہیلتھ کیئر فرائض سرانجام دیں گی۔

راجہ یاسرہمایوں کا محکمہ انفارمیشن ٹیکنالوجی واپس لے کر اس کی ذمہ داری سپیشل اسسٹنٹ ارسلان خالد کو دے دی گئی ہے۔ جبکہ مشیروزیراعلیٰ پنجاب بریگیڈئیرمحمد مصدق عباسی کو اینٹی کرپشن کے ساتھ پبلک پراسیکیوشن کی ذمہ داری بھی سونپ دی گئی ہے۔ دوسری جانب سابق وزیر اطلاعات اور تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ حیدرآباد، ملتان، سرگودھا اور شیخوپورہ سمیت ملک بھر میں جلسے کیے جائیں گے۔

انتخابات کی تاخیر ناقابل برداشت ہے،معیشت پر میثاق معیشت احمقانہ بات ہے۔ پارٹی نے متفقہ طور پر شہباز گل کے ساتھ ہونے والے سلوک کی مذمت کی، شہباز گل پر تشدد کیا گیا جو بالکل غلط ہے، جبکہ ریمانڈ اس لیے مانگا جارہا ہے کہ اسے ٹارچر کیا جاسکے۔ انکا کہنا تھا کہ فضل الرحمن،نواز شریف،ایاز صادق اور خواجہ آصف کس کس کا نام لیں،ان کی گفتگو اس سے زیادہ تھی،رانا ثنااللہ اینڈ کمپنی نے نہتے بچوں اور خواتین پر تشدد کی نئی روایت ڈالی ہے۔ عمران خان نے عالمی سطح پر اس معاملے کو اٹھانے کا کہا ہے۔ 
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات