انلینڈ سٹڈی ٹور، اکتیسویں سینئر مینجمنٹ کورس، نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ پشاور کے شرکاء کا ڈویژنل ہیڈ کوارٹرایبٹ آباد کا دورہ

پیر 15 اگست 2022 20:44

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اگست2022ء) انلینڈ سٹڈی ٹور، اکتیسویں سینئر مینجمنٹ کورس نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ پشاور کے شرکائافسران نے سٹڈی ٹور کے دوران ڈویژنل ہیڈ کواٹر ایبٹ آباد کا دورہ کیا۔ کمشنر ہزارہ مظاہر زیب نے شرکاء کو ہزارہ ڈویژن کے حوالے سے بریفنگ دی۔ کمشنر ہزارہ نے بریفنگ کے دوران، ہزارہ ڈویژن کے جغرافیائی خدوخال اور بڑے پن بجلی منصوبوں جن میں داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ، دیامیر بھاشا ڈیم، سوکی کناری اور بالاکوٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر جاری کام، چیلنجز کے حوالے سے بریف کیا۔

انہوں نے ہزارہ ڈویژن میں سیاحت کے فروغ کے لیے لنگرہ/ دھمتوڑ بائی پاس کی اہمیت اور گلیات، ٹھنڈیانی کی جانب سیاحوں کے لیے سفر کے دوران سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے اقدامات پر روشنی ڈالی۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ انہوں نے انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے خیبر پختونخواہ سٹی امپرومنٹ پراجیکٹ، آبادی میں اضافے، بے ہنگم کنسٹرکشن کی روک تھام، گراؤنڈ واٹر لیول میں کمی، مستقبل میں شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی بہم فراہمی، ایبٹ آباد میں حالیہ بارشوں کے دوران اربن فلڈنگ کی روک تھام کے لیے اقدامات اور ہزارہ ڈویژن تمام ڈیپارٹمنٹس کی مجموعی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد طارق سلام مروت بھی انکے ہمراہ موجود رہے۔