پاکستان نے تھائی لینڈ میں ہونیوالی انٹرنیشنل ٹرائیتھل گیمزمیں5 میڈلزجیت لئے

پیر 15 اگست 2022 21:31

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اگست2022ء) پاکستان نے تھائی لینڈ میں ہونیوالی انٹرنیشنل ٹرائیتھل گیمز میں 5میڈلز جیت لئے،قومی ٹیم نے چاندی کے 3اور کانسی کے 2تمغے جیتے، صدر پاکستان ماڈرن پینٹاتھلون فیڈیشن ریاض فتیانہ اور سیکرٹری ظہور احمد نے قومی ٹیم کو میڈلز جیتنے پر مبارکباددی ہے، تفصیلات کے مطابق تھائی لینڈ میں انٹرنیشنل ٹرائیتھل گیمز منعقد ہوئیں جس میں پاکستان، تھائی لینڈ، نیپال، تائیوان اور فلپائن کی ٹیموں نے شرکت کی، پاکستان کی 9رکنی ٹیم نے رننگ، شوٹنگ اور سوئمنگ کے مقابلوں میں حصہ لیا،انڈر19 کے 1500میٹر رننگ اور 150میٹر سوئمنگ کے مقابلوں میں لبیب احمد عطاء اللہ اور انڈر 13میں محمد افنان نے چاندی کے تمغے جیتے ،سینئر کیٹیگری میں ارسلان اور محسن نے کانسی کے تمغے جیتے،قومی ٹیم میں ارسلان وڑائچ، وقار احمد، مرزا احمد احسن، محمد افنان ، منیب الرحمن، لبیب احمد، محسن رزاق اور محمد عطاء اللہ شامل تھے، طارق احمد راشد ٹیم کے ہیڈ کوچ اور مینجر تھے، صدر پاکستان ماڈرن پیٹاتھلون فیڈریشن ریاض فتیانہ اور ظہور احمد کی ٹیم کو مبارکباددیتے ہوئے کہا کہ رننگ، شوٹنگ اور سوئمنگ میں قومی ٹیم نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، انہوں نے مزید کہا ہے کہ ٹرائیتھل گیمز میں قومی ٹیم نے پاکستان کا نام روشن کیا ہے، پاکستان میں پینٹاتھلون گیمز نوجوانوں میں مقبول ہورہی ہیں،پاکستان میں پینٹاتھلون گیمز کے انٹرنیشنل ایونٹس کرائیں گے۔