ہیکنگ کا خدشہ، ایف بی آر کی ویب سائٹس 24 گھنٹے بند رہیں

ویب سائٹس کو معمول کی مینٹیننس کیلئے بند کیا گیا تھا جو پیر کی صبح کھول دی گئیں،ترجمان ایف بی آر کی وضاحت

پیر 15 اگست 2022 21:57

ہیکنگ کا خدشہ، ایف بی آر کی ویب سائٹس 24 گھنٹے بند رہیں
اسلام آبا د (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اگست2022ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے 75 یوم آزادی کے موقع پر بھارتی ہیکرز کی جانب سے دوبارہ ہیکنگ کی کوشش کے خدشے کے پیش نظر اپنی تمام ویب سائٹس کو 24 گھنٹے سے زائد کے لیے بند کر دیا تھا۔

(جاری ہے)

ایف بی آر حکام کے مطابق 13 اگست ہفتے کی شام سے ہی ایف بی آر کے تینوں ویب پورٹلز کو 24 گھنٹے کے لیے بند کردیا گیا تھا جس کے باعث عوام کو ادائیگیوں اور انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کے عمل میں مشکلات کا سامنا رہا۔

ایف بی آر کے ترجمان اسد طاہر جاپہ نے ویب سائٹس کے ڈاؤن ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ویب سائٹس کو حفاظتی اقدامات اختیار کرتے ہوئے معمول کی مینٹیننس کے لیے بند کیا گیا تھا۔تاہم ان ویب سائٹس کو پیر کی صبح سرکاری اوقات کار شروع ہونے سے پہلے عوام کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :