بجلی کا شارٹ فال 7 ہزار سے کم ہو کر 5 ہزار 635 میگاواٹ تک رہ گیا

مجموعی پیداوار 23 ہزار165 میگاواٹ جبکہ کل طلب29 ہزار میگاواٹ ہے شہروں میں 2 سے 4 جبکہ دیہی علاقوں میں5 سی6 گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے

پیر 15 اگست 2022 21:57

بجلی کا شارٹ فال 7 ہزار سے کم ہو کر 5 ہزار 635 میگاواٹ تک رہ گیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اگست2022ء) ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور گرمی کی شدت میں کمی کے باعث بجلی کے شارٹ فال میں بھی واضح کم آگئی ،بجلی کا شارٹ فال7 ہزار سے کم ہو کر 5 ہزار 635 میگاواٹ تک رہ گیا ۔

(جاری ہے)

بجلی کی مجموعی پیداوار 23 ہزار 165 میگاواٹ جبکہ کل طلب 29 ہزار میگاواٹ ہے، پاور ڈویژن کے مطابق پانی سے 7 ہزار 888 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے،سرکاری تھرمل پلانٹس 999 میگا واٹ بجلی پیدا کررہے ہیں،نجی شعبے کے بجلی گھروں کی مجموعی پیداوار 10 ہزار 785 میگا واٹ ہے، ونڈ پاورپلانٹس 989 میگاواٹ اورسولر پلانٹس سے پیداوار 131 ہے، بگاس پاورپلانٹس سے 88 میگا واٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے ،جوہری ایندھن 2 ہزار 285 میگا واٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے۔

ملک کے مختلف علاقوں میں 6 گھنٹے تک بجلی کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے،شہروں میں 2 سے 4 جبکہ دیہی علاقوں میں5 سی6 گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔