پاکستان کے سابق صدر ضیاء الحق کی34ویں برسی17اگست بدھ کو منائی جائے گی

پیر 15 اگست 2022 22:14

پاکستان کے سابق صدر ضیاء الحق کی34ویں برسی17اگست بدھ کو منائی جائے گی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اگست2022ء) پاکستان کے سابق صدر ضیاء الحق کی34ویں برسی17اگست بدھ کو منائی جائے گی وہ پاکستان کے طویل ترین عرصہ تک حکمران رہے۔پاکستان کے سابق صدر ضیاء الحق 12اگست 1924ء کوبھارت کے شہر جالندھر میں پیدا ہوئے ۔

(جاری ہے)

وہ5 جولائی7 197ء میں ملک کے حکمران بنے وہ گیارہ برس تک ملک کے بیک وقت صدر اور فوجی سربراہ رہے۔صدر ضیاء الحق17اگست1988 ء کو جنوبی پنجاب کے شہر بہاول پور کے نزدیک علاقہ لال کمال میں C130طیارے کے حادثے میں جاں بحق ہوئے اس حادثے میںان کے ساتھ پاکستان میں اس وقت کے امریکی سفیر آرنلڈ رافیل ، امریکی ملٹری کمانڈر جنرل واسم سمیت اعلیٰ افسران بھی جاں بحق ہو ئے تھے۔