پشاور کی ترقی میں بلدیاتی ملازمین کے کردار سے انکار ممکن نہیں،حاجی زبیر علی بلدیاتی ملازمین کو چھت میسرکرناترجیح ،کیپٹل میٹروپولیٹن کے ملازمین کو پلاٹ فراہم کرینگے، میئر پشاور کا تقریب سے خطاب

پیر 15 اگست 2022 22:25

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2022ء) مئیر پشاور حاجی زبیر علی نے کہاہے پشاور کی ترقی میں بلدیاتی ملازمین کا اہم کردار ہے جس سے کوئی انکار نہیں کرسکتا،کیپٹل میٹروپولیٹن کے ملازمین کو پلاٹ فراہم کرینگے ، محرم الحرام میں ڈیوٹی سرانجام دینے والوں کو ایواڈ دئیے جائینگے،پشاور شہر آپ کا شہر ہے جس کی تعمیر وترقی کیلئے ہمہ وقت کوشش جار ی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مئیر پشاور حاجی زبیر علی یونائٹیڈ میونسپل ورکرز کے چیئرمین ملک نوید ، جنرل سیکرٹری وقار علی شاہ اوردیگر کابینہ کو مبارک دینے یونین کے دفتر پہنچے اس موقع پر سابق ناظم اللہ داد خان ،مولانامسکین شاہ ، ڈائریکٹر ایسٹ سید وقاص علی شاہ، ڈپٹی ڈائریکٹر ریگولیشن کامران امجد ، ڈپٹی ڈائریکٹر میاں انیس الرحمان، ایڈمن آفیسر خدانظر اور دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایک تقریب کااہتمام کیا گیاتھاجس میں مئیر پشاور حاجی زبیر علی نے یونائٹیڈ میونسپل ورکرز کے چیئرمین ملک نوید ، جنرل سیکرٹری وقارعلی شاہ اور دیگر کابینہ کو منتخب ہونے پر مبارکباد دی اس موقع پر مئیر پشاور حاجی زبیر علی نے کہاکہ بلدیاتی ملازمین کو چھت میسرکرناترجیح ہے، خیبرپختونخوا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ بلدیاتی ملازمین کیلئے اپنی زمین کے نام سے منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے جس کیلئے 800کنال کی زمین پشا ور کے دومقامات جن میں پیر زکوڑی فلائی اوورنادرن بائی پاس او ر چمکنی کے حدودمیں لیے جائینگے جس میں جس ملازم کے رشتہ دارجہاں پر وہ ان کووہاں پرپلاٹ ملیںگے اور ملازمین کے ہائو س سبسڈی سے کاٹے جائینگے اور کوشش کرینگے کہ ملازمین پر ایکسٹر ا بوجھ نہ ڈالیں،انہوں نے کہاکہ محرم الحرام میں امن کی فضا برقرار رکھنے کے حوالے سے جن بلدیاتی ملازمین نے ڈ یوٹی سرانجام دی انکو اوررٹائم اور ایوارڈ دئیے جائینگے جبکہ انکے ساتھ ساتھ ریسیکیو ، 1122 ، پولیس ،محکمہ سوئی گیس ،واپڈا ، ڈبلیو ایس ایس پی اوردیگرمحکموں کے اہلکار جنہوں نے ڈیوٹی سرانجام دی انکو ایوارڈ سے نوازا جائیگاجس کے لیے ایک پروگرام سٹی کونسل میں انعقاد کیاجائیگا ، اس موقع پر یونائٹیڈ میونسپل ورکرز کے چیئرمین ملک نوید نے مئیر پشاور کا شکریہ اداکیا اور کیپٹل میٹروپولیٹن ملازمین کو پلاٹ کے اعلان پرانکا شکریہ اداکیا اورکہاکہ خیبر پختونخوا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ بلدیاتی ملازمین کے بچوں کیلئے ایسا اعلان کیاگیا ہے جس میں ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں او ر ملازمین ساری عمر دعا گورہیںگے او ر تاریخ میں سنہر ے الفاظ میں انکا نام یا درکھاجائیگا ۔