Live Updates

وزیر اعلیٰ سندھ اور ان کی قیادت کی رسی جل گئی مگر بل نہیں گئی: حلیم عادل شیخ

عمران خان کے کراچی حیدرآباد جلسے سے پی پی کی فرسٹریشن جائز ہے پیپلزپارٹی کی اب اصل میں ٹانگیں کانپ رہی ہیں: اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی

پیر 15 اگست 2022 22:38

وزیر اعلیٰ سندھ اور ان کی قیادت کی رسی جل گئی مگر بل نہیں گئی: حلیم عادل ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اگست2022ء) اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے بیان پر جواب دیتے ہوئے کہا وزیر اعلیٰ سندھ اور ان کی قیادت کی رسی جل گئی مگر بل نہیں گئے عمران خان کے کراچی حیدرآباد جلسے سے پی پی کی فرسٹریشن جائز ہے پیپلزپارٹی کی اب اصل میں ٹانگیں کانپ رہی ہیں عمران خان کے دورہ سندھ کا سن کر پی پی قیادت کو پیٹ میں مروڑ شروع ہوچکے ہیں سندھ سے اقتدار ہاتھ سے جاتا دیکھ کر پیپلزپارٹی کے کرپشن میں ملوث لوگوں پر پاگل پن کے دورے پڑ رہے ہیں کل یوم آزادی کی سرکاری تقریب میں سرکس لگاکر قوم کو کیا میسج دیا گیا کیا مراد علی شاہ وفاقی وزیر اطلاعات کی اس کاوش کو سراہیں گے عمران خان کے جلسے میں نامور گلوکار شرکت کرتے ہیں بلاول جہاں پہنچ جائیں وہ پروگرام خود ہی سرکس میں تبدیل ہوجاتا ہے،پی پی اور ان کے اتحادی انٹرنینمنٹ لگاکر بھی عوام کو اکھٹا نہیں کرسکتے،واحد وزیراعلیٰ ہیں جو اپنے صوبے کی بجائے دوسروں پر تنقید کرتے ہیں غلامی میں ڈوبا ہوا شخص سوٹ بوٹ سے آزاد نہیں ہوتا جس کی مثال مراد علی شاہ ہی پی پی کی کلنگ کو مٹانے عمران خان سندھ آرہے ہیں جلد سندھ پ پ کا خاتمہ ہوگا جس طرح پنجاب سے ن لیگ کا خاتمہ ہوا ہی
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات