Live Updates

عمران خان کو اور پی ٹی آئی لاہور کو کامیاب جلسہ کرنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں : خرم شیر زمان

میڈیا پر ایک مشکل وقت ہے میڈیا آزادی سے کام نہیں کرپارہا،عمران خان کے دور میں میڈیا نے آزادی سے کام کیا کوئی گلی ایسی نہیں جہاں 14 اگست کو عمران خان کے خطاب کیلئے اسکرین نہ لگائی گئی ہو: پارلیمانی لیڈر تحریک انصاف سندھ اسمبلی

پیر 15 اگست 2022 22:43

عمران خان کو اور پی ٹی آئی لاہور کو کامیاب جلسہ کرنے پر خراج تحسین ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اگست2022ء) پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی و ڈپٹی سیکرٹری جنرل خرم شیر زمان نے کہا کہ عمران خان کو اور پی ٹی آئی لاہور کو کامیاب جلسہ کرنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں اس بار ملک بھر میں 14 اگست جشن آزادی کی خوشیاں عوام نے جوش انداز میں منائی ان خیالات کا اظہار انہوں نے انصاف ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو میں کیا خرم شیرزمان نے کہا کہ میڈیا پر ایک مشکل وقت ہے میڈیا آزادی سے کام نہیں کرپارہا،عمران خان کے دور میں میڈیا نے آزادی سے کام کیا کوئی گلی ایسی نہیں جہاں 14 اگست کو عمران خان کے خطاب کیلئے اسکرین نہ لگائی گئی ہوکروڑوں لوگوں نے عمران خان کی آواز سے آواز ملائی پی ڈی ایم جماعتوں کا اینٹی اسٹیبلشمنٹ کا بیانیہ عمران خان نے ناکام بنایا خرم شیرزمان نے کہا کہ عمران خان کو فوج کیخلاف کرنے والے کبھی کامیاب نہیں ہوں گیعمران خان نے کہا پاکستان کی فوج ملک کی سلامتی کیلئے ضروری ہیعمران خان 19 تاریخ کو کراچی آرہے ہیں عمران خان ضمنی الیکشن کے سلسلے میں کراچی آرہے ہیں 28 اگست کو کراچی میں بلدیاتی الیکشن بھی ہیں پی ٹی آئی اپنی کامیابی کیلئے پرامید ہے۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی کراچی کیلئے اپنا میئر لیکر آئے گی۔ عمران خان کراچی کے عوام کیلئے پلین لیکر آرہے ہیں خرم شیرزمان نے کہا کہ کراچی میں عمران خان کے تین جلسے ہیں عمران خان ملیر لیاری کورنگی میں جلسہ عام سے خطاب کریں گیجنہوں نے کراچی میں ملکر کرپشن کی ملکر تباہی کی وہ ملکر عمران خان سے الیکشن میں شکست کھائیں گے۔ آنے والے الیکشن میں ایم کیو ایم کی سیاست دفن ہوجائے گی پیپلز پارٹی نے کراچی کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا ایم کیو ایم آج ان کے ساتھ ہیخرم شیر زمان نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے این اے 245 میں الیکشن لڑنے سے دستبردار ہوگئی پیپلز پارٹی نے ایم کیو ایم کی حمایت کا اعلان کیا یہ ہمارے لیے خوشخبری ہے۔

کراچی میں بارشوں کی تباہی سے بچنے کیلئے 2 ارب جاری ہوئی2 ارب کس کی جیب میں گئیمراد علی شاہ بتائیں کیا مرتضیٰ وہاب نے ہاتھ صاف کردیے ہیں خرم شیر زمان نے کہا کہ کراچی کے لوگ ٹوٹی سڑکوں کی وجہ سے کمر درد میں مبتلا ہوچکے ہیں سندھ سولڈ ویسٹ صوبے کا کرپٹ ادارہ ہے کام کرتا کہیں دکھائی نہیں دے رہاسیاسی وائس چئیرمین واٹر بورڈ نے ٹینکر مافیا کی ذمہ داری لے لی ہے صوبے کے لوگ پینے کے پانی کیلئے ترس رہے ہیں زرداری لیگ کے برے دن شروع ہوگئے زرداری لیگ سیاست میں مصروف ہے شہباز کو کس گدھے نے مشورہ دیا عمران خان کے جلسے والے دن قوم سے خطاب کرے۔

شہباز شریف کو چند ہزاروں نے یوٹیوب پر سنا مگر لاکھوں لوگوں نے عمران خان کی تقریر سنی 14 اگست کی تقریب میں سرکاری سطح پر صرف ناچ گانا دکھایا گیاخرم شیر زمان نے کہا کہ مفتاح اسماعیل کہتے ہیں انہیں آئی ایم ایف کے پاس جاتے ہوئے شرم آتی ہے مفتاح اسماعیل کو شرم نہیں آئی جب ملک کی معیشت بیٹھ گئی مفتاح اسماعیل کو شرم نہیں آئی جب ملک میں پیٹرول مہنگا ہوا۔

زرداری کا شرم سے کوئی تعلق نہیں۔سندھ میں ڈائیریا سے لوگ مررہے ہیں۔زرداری کی ہمشیرہ لوگوں کو ہدایت کرتی ہیں پانی احتیاط سے پیے۔انہیں کوئی بتانے والا نہیں ہے لوگوں کو پانی دینا ان کی زمہ داری ہے۔ ہیلتھ کارڈ کا مزاق بنایا گیا کیپی پنجاب میں ہیلتھ کارڈ سے لوگ فائدہ اٹھارہے ہیں۔سندھ کے لوگ علاج کیلئے اپنا زیور بیچ رہے ہیں۔این آئی سی وی ڈی میں ایک سرنچ نہیں ملتی۔

عمران خان کراچی کے عوام کی بہتری کیلئے کراچی آرہے ہیں خرم شیر زمان نے مزید کہا کہ امید کرتے ہیں کراچی کے بلدیاتی الیکشن ملتوی نہ کروائے جائیں ایم کیو ایم الیکشن ملتوی کرانے کی کوششیں کررہی ہے۔ الیکشن میں ایم کیو ایم کو اپنی صاف شکست نظر آرہی ہے خرم شیر زمان نے کہا کہ پی ٹی آئی کا مئیر کراچی کے انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے کام کرے گا۔

پی ٹی آئی صفائی ستھرائی اور بہترین ٹرانسپورٹ کا نظام دینا ہے۔کراچی کیلئے بلین ٹری منصوبے کے تحت لاکھوں درخت لگائے جائیں گے۔کراچی میں سیف سٹی منصوبے کو مکمل کریں گے خرم شیر زمان نے کہا کہ میں شہید کا بھائی ہوں، عمران خان نے کہا اس ملک کی سلامتی کیلئے فوج ضروری ہے۔فوج ہماری ہے فوج مخالف بیانات کی مزمت کرتے ہیں۔ فوج کی عزت کرنا ہماری ذمہ داری ہے خرم شیر زمان نے کہا کہ کراچی کے شہریوں کیلئے گرین لائن منصوبے کو مکمل کیا۔

کے سی آر اور کے فور کو مکمل کرنے کیلئے عمران خان نے ذمہ داری لی۔ فائر بریگیڈ کراچی کے شہریوں کیلئے عمران خان نے دی۔ نالوں کی صفائی کا بیڑا اٹھایا۔ناظم آباد کے 6 فلائی اوورز کو مکمل کیاایم این ایز فنڈز کے ذریعے گلیاں پارکس سڑکیں ٹھیک کی گئیں۔ آج بھی نوابشاھ میں زرداری نے لوگوں کی خدمت نہیں کی۔لاڑکانہ،سہون کے لوگ بنیادی سہولیات سے محروم کردیا ہے۔سندھ کا پیپلز پارٹی نے وہ حال کیا جس کی مثال ایتھوپیا میں بھی نہیں ملے گی۔ عمران خان کو ہرانے کیلئے کسی نئی جماعت کو پاکستان میں آنا ہوگاعمران خان کے ساتھ عوام کھڑی ہے۔الیکشن میں جتنی دیر کریں گے عمران خان اتنے عوام میں مقبول ہوں گی
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات