Live Updates

پشاور، حاجی غلام احمد بلور ضمنی انتخابات میں پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار ہونگے، نجم الدین خان

پیپلز پارٹی ہر موڑ پر آخر تک اے این پی کو سپورٹ کرئے گی ،صوبائی صدر پی پی پی

پیر 15 اگست 2022 22:44

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اگست2022ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر نجم الدین خان نے کہا ہے کہ مشترکہ فیصلہ کیا ہے کہ حاجی غلام احمد بلور ضمنی انتخابات میں پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار ہیں، غلام بلور اے این پی سے الیکشن لڑینگے لیکن یہ بے نظیر شہید اور آصف علی زرداری کا امیدوار ہے پیپلز پارٹی ہر موڑ پر آخر تک اے این پی کو سپورٹ کرے گی ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر نجم الدین خان نے اے این پی کے رہنما حاجی غلام احمد بلور کے ہمراہ پیپلز پارٹی کے صوبائی سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی سیکر ٹری اطلاعات امجد خان آفریدی،صوبائی جنر ل سیکرٹری شجاع خان سمیت دیگر قائدین بھی موجود تھے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما حاجی غلام احمد بلور نے اس موقع پر کہا کہ پیپلز پارٹی کا مشکور ہوں جنہوں نے میری غیر موجودگی میں بہترین فیصلے کئے۔

(جاری ہے)

اے این پی کے رہنما حاجی غلام احمد بلور نے کہا کہ عمران خان قومی اسمبلی میں جاتا نہیں ہے اور نو حلقوں سے الیکشن لڑ رہا ہے،یہ شخص نو حلقوں سے الیکشن لڑ رہا ہے جیت گیا تو دوبارہ ان حلقوں پر الیکشن ہونگے۔ علام احمد بلور نے کہا کہ کوئی بھی شخص قانون سے بالاتر نہیں ہے، عمران خان ہر بندے کو چور چور کہہ رہا تھا، خود چور نکلا، عمران خان اتنا کمزور ہے کہ کوئی اس کے ساتھ چلنے کو تیار نہیں عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما غلام احمد بلور نے کہا کہ ماضی سے میرا ریکارڈ ہے سب پارٹیوں کے ساتھ میرا اچھا تعلق گذرا ہے پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات امجد خان آفریدی نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں پیپلز پارٹی حاجی غلام احمد بلور کو بھرپور سپورٹ کرئے گی، تحریک انصاف سے تو مرکز میں جان چھڑا لی گئی لیکن ابھی عمران خان سے جان چھڑانی ہے امجد خان آفریدی نے کہا کہ ملک کی تباہی میں عمران خان حکومت کا مکمل ہاتھ ہے بہت جلد اس آدمی کو اپنے انجام تک پہنچانا ہے،صوبے میں اداروں کیساتھ جو کچھ ہو رہا ہے وہ سب کو پتہ ہے جس شخص کو صادق اور آمین کو لقب ملا وہ سب سے بڑا چور نکلا انہوں نے کہا کہ عمران خان رجیم چینج کی بات کرتے ہیں جبکہ صوبے کا وزیر اعلی امریکی سفیر سے ایمبولینس کی گاڑیاں لیتا ہے یہ خان صاحب کا دوہرا معیار ہے،بی ارٹی مالم جبہ اور بلین ٹری سونامی پراجیکٹ میں اربوں روپے کی کرپشن ہوئی جبکہ تحریک انصاف حکومت بی ار ٹی تحقیقات کے خلاف عدالتی سٹے کے پیچھے چھپ گئی اگر اتنا ایماندار ہے تو پھر سپریم کورٹ میں سٹے کے پیچھے کیوں چھپتے ہیں امجد خان آفریدی نے کہا کہ پی ٹی رہنما اسد قیصر نے فارن فنڈنگ کیس میں خود کو کلیئر کرنے کے بجائے الٹا ایف ائی اے کے خلاف عدالتوں سے رجوع کیا ، اگر چور نہیں ہے تو حساب سے بھاگتے کیوں ہیں
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات