Live Updates

صوبائی حکومت ضم اضلاع کے عوام کےلئے ہاوسنگ سکیمیں بنائے گی،قیام امن کےلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے،وزیرہاوسنگ ڈاکٹرامجد

پیر 15 اگست 2022 22:44

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2022ء) صوبائی وزیرہاوسنگ ڈاکٹرامجدخان نے کہاہے کہ ضم شدہ اضلاع کےلئے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں فنڈرکھے ہیں چھوٹی ہاوسنگ سکیم کےلئے پانچ چھ سوکنال زمین درکاہوتی ہے اراضی کی نشاندہی کےلئے کمشنراورڈپٹی کمشنرصاحبان کو لیٹرارسال کئے ہیں دہشتگردی لہرمیں جوتباہی ہوئی ہے وہاں کے لوگ زیادہ سہولیات کے مستحق ہیں صوبائی حکومت ضم اضلاع کے عوام کےلئے ہاوسنگ سکیمیں بنائے گی ، ہم امن کے خواہاں ہیں اگر قیام امن کےلئے ہماری گردنیں بھی کٹ جائیں تو کوئی فکرنہیں ۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے صوبائی اسمبلی اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران پیپلزپارٹی کی رکن نگہت اورکزئی کے سوال کاجواب دیتے ہوئے کیا دریں اثناءجماعت اسلامی کی رکن حمیراخاتون نے سرکاری دستاویزکی روشنی میں انکشاف کیاکہ چاراضلاع باجوڑ،جنوبی وشمالی وزیرستان میں محکمہ بلدیات کاکوئی دفترموجود نہیں باجوڑمیں بلدیات کے پاس دوگاڑیاں اورپندرہ کمپیوٹرزہیں نوشہرہ،اپردیر، اپرچترال، تورغر،اورکزئی اورکوہستان میں کوئی گاڑی نہیں تین ہزارسے زائد سٹاف میں باجوڑ،بٹگرام ،ہری پورمیں صرف ایک ایک جبکہ وزیراعلیٰ کے آبائی سوات جیسے ضلع میں بلدیا ت کے پاس صرف پانچ بندے ہیں اسی طرح 19اضلاع میں اقلیت کو کوئی پوسٹ نہیں دی گئی ہے21اضلاع کے اندر خواتین کی کوئی تقرری نہیں ہوئی ہے ایم پی اے نثارمہمندنے کہاکہ ضلع مہمندمیں ویلیج سیکرٹریز نہیں عوام کو تکالیف ہیں وزیرمحنت شوکت یوسفزئی نے کہاکہ ایوان میں عوام اورصوبے کے مفاد میں سوالات کئے جائیں غیرضروری سوالات سے قیمتی وقت ضائع ہوتاہے سوال میں تفصیلی جواب موجو دہے سوال قائمہ کمیٹی کے سپرد کرنے کے حق میں نہیں ،عنایت اللہ کے سوال پر معاون خصوصی ریاض خان نے جواب دیاکہ دفاترمیں ناکارہ،خراب اور ناقابل استعمال سکریپ کے حوالے سے صوبے میں جتنے بھی اثاثے ہیں انکاڈیٹااکٹھاکیاہے اسکی نیلامی اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے کرنی ہے یقین دلاتاہوں کہ جلد سے جلد نیلامی یقینی بنائی جائے گی اے این پی پارلیمانی لیڈرسرداربابک نے کہاکہ 2013ءسے انکے حلقہ نیابت کےساتھ زیادتی ہورہی ہے اس وقت بھی بونیرضلع 1122 ریسکیوسروس سے محروم ہے حکومت اپوزیشن حلقوں کوفنڈمیں نظراندازکررہی ہے جسکی وجہ سے عوام کوسزادی جارہی ہے یہ عمل نقصان دن ہے اگرحکومت سوچتی ہے کہ فنڈنہ دے کر عوام کی ہمدردیاں حاصل کرکے انہیں اپوزیشن سے متنفرکیاجائے تویہ ان کی خام خیالی اور دشمنی ہے ، پی ٹی آئی نے حکومت کوذاتی جاگیربنارکھاہے، کرپٹ ترین ریٹائرڈسیکرٹری سی اینڈ ڈبلیوکے اثاثوں کی چھان بین کی جائے ،اس موقع پرڈپٹی سپیکر محمودخان نے ایوان کی کارروائی کے دوران باربار خلل ڈالنے پر اے این پی رکن بہادرخان کو رولز227کے تحت وارننگ جاری کی۔

(جاری ہے)

معاون خصوصی ریاض خان نے جواب دیاکہ محرک رکن کے حلقہ میں کٹیگری ڈی ہسپتال بن رہاہے ،ڈگری کالج کی منظوری ہوچکا ہے سڑکوں پرکام جاری ہے پبلک ہیلتھ سیکٹرمیں کروڑوں روپے کی لاگت سے کام ہورہے ہیں کسی حلقے کےساتھ زیادتی نہیں ہوگی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات