ملک بھر میں 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 358 کیس رپورٹ، 8 افراد جاں بحق ، 165 کی حالت تشویشناک

منگل 16 اگست 2022 09:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2022ء) ملک بھر میں 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 358 کیس رپورٹ ہوئے جس کے بعد کورونا کی مثبت شرح 2.92 فیصد رہی ۔

(جاری ہے)

این آئی ایچ کی جانب سے ٹویٹ میں شیئر کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 12 ہزار 273 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 358 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ ملک میں سب سے زیادہ کیسز کی شرح بہاولپور میں 9.36 فیصد ،میر پور آزاد کشمیر میں 7 فیصد ،لاہور میں 5.97 جبکہ اسلام آباد میں 5.56 فیصد ریکارڈ کی گئی ،کورونا وائرس سے 165 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے 8 مریض جاں بحق ہوئے جن میں سے 6 افراد کا تعلق سندھ، ایک کا اسلام آباد اور ایک خیبرپختونخوا سے تھا۔