فیصل آباد، پیاز کے کاشتکار وں کو پنیری کی کاشت فوری مکمل کرنے کی ہدایت

منگل 16 اگست 2022 15:01

فیصل آباد، پیاز کے کاشتکار وں کو پنیری کی کاشت فوری مکمل کرنے کی ہدایت
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2022ء) ماہرین زراعت نے پیاز کے کاشتکار وں کو ہدایت کی ہے کہ وہ پیاز کی پنیری کی کاشت فوری مکمل کر لیں جبکہ بہتر پیداوار کیلئے پھلکارا اور ڈارک ریڈ اقسام کو ترجیح دی جائے۔ انہوں نے اے پی پی کو بتایا کہ پیاز کی پنیری کی کاشت کیلئے ایسی زمین کاانتخاب کیا جائے جس میں پانی جذب کرنے کی بھر پور صلاحیت موجود ہو۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پنیری کی کاشت سے قبل گوبر کی گلی سڑی کھاد ایک من فی مرلہ کے حساب سے ڈال کر اسے زمین میں اچھی طرح ملانے کے بعد آبپاشی کی جائے جس سے بہتر نتائج حاصل کئے جاسکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ فی ایکڑشرح بیج 3 سے4 کلوگرام رکھی جائے۔ انہوں نے کہاکہ اس ضمن میں مزید رہنمائی کیلئے ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف سے بھی رابطہ کیاجاسکتاہے۔

متعلقہ عنوان :