بورے والا، میپکو کا بجلی چوروں کے خلاف"آپریشن راہ راست" دو بجلی چور گرفتار ، مقدمات

منگل 16 اگست 2022 16:28

بورے والا، میپکو کا بجلی چوروں کے خلاف"آپریشن راہ راست" دو بجلی چور ..
بورے والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2022ء) میپکو کا بجلی چوروں کے خلاف"آپریشن راہ راست ، ایس ای واپڈا ساجد حسین گوندل اور ایکسیئن فیاض حسین کھوکھر کی ہدایت پر اور ڈی پی او رانا شاہد پرویز کی زیر قیادت میپکو کی ٹیم نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہمراہ نواحی علاقہ پکھی موڑ کے گاؤں 178 ای بی کی بستی 22 لاٹ میں اچانک چھاپہ مار کربجلی چوروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ڈائریکٹ تاریں لگا کر ماہانہ ہزاروں یونٹ بجلی چوری کرنے والے دو افراد کو گرفتار کرکے تاریں قبضہ میں لینے کے بعد انکے خلاف مقدمات درج کروادیئے۔

(جاری ہے)

ایس ای میپکو ساجد حسین گوندل نے کہا ہے کہ "آپریشن راہ راست" کے ذریعے بجلی چوروں کے خلاف گھیرا تنگ کردیا گیا ہے اس میں ملوث افراد کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا کیونکہ یہ قومی مجرم ہیں ۔\378

متعلقہ عنوان :