وزارت صحت نے دواں کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کردی

ایک بھی دوا کی قیمت نہیں بڑھے گی، حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے پرعزم ہے،وزیر صحت عبدالقادرپٹیل

منگل 16 اگست 2022 16:38

وزارت صحت نے دواں کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کردی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2022ء) وزارت صحت نے 40سے زائد دواں کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے پرعزم ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزارت صحت نے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ)کی دواں کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کردی ہے ۔ترجمان وزارت صحت کے مطابق ڈریپ نے 40سے زائد ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری بھجوائی تھی تاہم وفاقی وزیر صحت نے دواں کی قیمتیں بڑھانے کی سمری مسترد کر دی۔وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ ایک بھی دوا کی قیمت نہیں بڑھے گی، حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے پرعزم ہے۔

متعلقہ عنوان :