عامر لیاقت حسین کا پوسٹ مارٹم کروانے کا فیصلہ کالعدم قرار،سابق اہلیہ کا فیصلے پر اظہارِ تشکر

منگل 16 اگست 2022 16:38

عامر لیاقت حسین کا پوسٹ مارٹم کروانے کا فیصلہ کالعدم قرار،سابق اہلیہ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2022ء) کراچی کی مقامی عدالت نے معروف اینکر پرسن اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کا پوسٹ مارٹم کروانے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

کراچی کے ایڈیشنل اینڈ ڈسٹرکٹ سیشن جج شرقی نے ڈاکٹر عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم کے جوڈیشل مجسٹریٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل پر سماعت کی۔عدالت نے درخواست کو منظور کرتے ہوئے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے پوسٹ مارٹم کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا۔مرحوم کی پہلی سابق اہلیہ نے فیصلے پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا کہ الحمدللہ، اللہ نے حق کو سرخرو کیا۔