Live Updates

لگتا ہے موجودہ حکومت عالمی منڈی کی بجائے گوالمنڈی سے تیل لے رہی ہے

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں عوام کو ریلف دیا جا سکتا تھا لیکن حکومت نے ڈیلر مارجن بڑھا کر مزید بوجھ عوام پر ڈال دیا جو کہ کسی صورت قابل قبول نہیں۔ ریحام خان کا ٹویٹ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 16 اگست 2022 17:01

لگتا ہے موجودہ حکومت عالمی منڈی کی بجائے گوالمنڈی سے تیل لے رہی ہے
اسلام آباد (اردو پوائنٹ، اخبار تازہ ترین 16 اگست 2022) سابق وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ اور معروف صحافی ریحام خان نے بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف حکومت پر سخت تنقید کی ہے۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے برہمی کا اظہار کیا۔ریحام خان نے کہا کہ جب پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں عوام کو ریلف دیا جا سکتا تھا تو حکومت نے ڈیلر مارجن بڑھا کر مزید بوجھ عوام پر ڈال دیا جو کہ کسی صورت قابل قبول نہیں اور کہا یہ جا رہا کہ یہ قیمتیں عالمی منڈی کے مطابق ہیں۔

لگتا ہے موجودہ حکومت عالمی منڈی کی بجائے گوالمنڈی سے تیل لے رہی ہے۔
گزشتہ رات حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 6 روپے 72 پیسیہ ضافہ کردیا تھا جس کے بعد نئی قیمت 233 روپے 91 پیسے فی لیٹر ہوگئی تھی ،ہائی اسپیڈ ڈیزل 51 پیسے سستا ہونے کے بعد 244 روپے 44 پیسے کا ہوگیا تھا۔

(جاری ہے)

وزارت خزانہ سے جاری اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں اور ایکسچینج ریٹ میں ہونے والی ردوبدل کی روشنی میں حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی تبدیلی کے اثرات عوام تک منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم عالمی منڈی میں تیل کی کم ہوتی قیمتوں اور ملک میں ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں بہتری اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کے دعوے کے باوجود قیمتیں بڑھانے پر حکومت پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔

جب کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن)کے نائب صدر مریم نواز نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ مسترد کر دیا۔نواز شریف نے پٹرول کی قیمت میں اضافے کے فیصلے کی سخت مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ میں اس فیصلے میں شامل نہیں ہوں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات