پہلا ون ڈے، بھارتی شائقین جرمنی سے پاکستان کو سپورٹ کرنے کیلئے ہالینڈ پہنچ گئے

دل سے پاکستان کی حمایت کیلئے جرمنی سے آئے ہیں ،پاک بھارت دو طرفہ کرکٹ دوبارہ شروع ہونی چاہیئے: بھارتی شائق

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 16 اگست 2022 17:02

پہلا ون ڈے، بھارتی شائقین جرمنی سے پاکستان کو سپورٹ کرنے کیلئے ہالینڈ ..
روٹرڈیم (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 16 اگست 2022ء ) پاکستان کرکٹ ٹیم نے روٹرڈیم میں نیدرلینڈز کے خلاف اپنی تین میچوں کی ون ڈے سیریز کا آغاز کیا، جس میں سینکڑوں پاکستانی شائقین نے ہیزلارویگ اسٹیڈیم میں قومی ٹیم کے لیے اپنی حمایت کا اظہار کیا۔ دریں اثناء ہندوستان کے کرکٹ شائقین نے بھی مین ان گرین کے لیے اپنی محبت اور حمایت کا اظہار کیا ہے کیونکہ ان میں سے کچھ اپنے پڑوسی ملک کی ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لیے جرمنی سے گئے ہیں۔

کھیل شروع ہونے سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایک بھارتی شائقین کا کہنا تھا کہ وہ دل سے پاکستان کی حمایت کے لیے جرمنی سے گئے ہیں اور دیگر بھارتی بھی پاکستان کی حمایت کے لیے آئے ہیں۔ اپنے پسندیدہ پاکستانی کھلاڑی کے حوالے سے سوال کے جواب میں بھارتی شائقین کا کہنا تھا کہ تمام کرکٹرز ان کے پسندیدہ ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کرکٹ بورڈز سے پاک بھارت دو طرفہ کرکٹ دوبارہ شروع کرنے کی بھی درخواست کی۔

بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن میزبان باؤلنگ اٹیک نے پاور پلے میں بائیں ہاتھ کے اوپنرز امام الحق اور فخر زمان کو کھل کر بیٹنگ نہیں کرنے دیا۔ نوجوان تیز گیند باز نسیم شاہ اور مڈل آرڈر بلے باز سلمان علی آغا نے اپنا ون ڈے ڈیبیو کیا ہے جبکہ شاہین آفریدی کو پہلے دو میچوں کے لیے آرام دیا گیا ہے۔