ہم نے سیا ست کی بجائے معیشت بچانے کو ترجیح دی،سیا سی عدم استحکام ملکی ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے، وفاقی وزیر احسن اقبال کا معیشت کے حوالے سے کانفرنس سے خطاب

منگل 16 اگست 2022 18:29

ہم نے سیا ست  کی بجائے معیشت بچانے کو ترجیح دی،سیا سی عدم استحکام  ملکی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2022ء) وفاقی وزیر منصوبہ بندی ، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہم نے سیا ست کی بجائے معیشت بچانے کو ترجیح دی،سیا سی عدم استحکام ملکی ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے،ملکی ترقی کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر ایک ایجنڈے پر کام کرنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو مقامی ہوٹل میں معیشت کے حوالے سے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستا ن کا سب سے بڑا مسئلہ معا شی ترقی ہے،قرضوں پر چلنے والے ممالک کی خودمختاری کمپرومائزہو جاتی ہے،ہماری فی کس آمدن 1500ڈالر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب نے مل کر دہشت گردی کو شکست دی،معیشت بچانے کیلئے سخت فیصلے کرنے پڑے،ہم نے سیا ست کی بجائے معیشت بچانے کو ترجیح دی۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے کہا کہ سیا سی عدم استحکام ملکی ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے،تمام شعبوں کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی برآمدات بڑھانے پر توجہ دینا ہے ،ہمیں ان اشیا ءکی پیداوار بڑھانا ہوگی جن کی دنیا میں مانگ زیادہ ہے،برآمدات بڑھانے میں تاجر برادری کی ہر ممکن مدد کیلئے تیار ہیں۔ احسن اقبال نے کہا کہ ملکی ترقی کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر ایک ایجنڈے پر کام کرنا ہوگا۔