صدر مملکت کا جلال پور، موٹر وے ایم 5 پر ٹریفک حادثے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

زخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کی جائے، ایسے حادثات سے بچنے کے لیے موثر اقدامات کیے جانے چاہئیں ، عارف علوی

منگل 16 اگست 2022 20:00

صدر مملکت کا جلال پور، موٹر وے ایم 5 پر ٹریفک حادثے میں قیمتی جانوں کے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2022ء) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جلال پور، موٹر وے ایم 5 پر ٹریفک حادثے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ اپنے بیان میں صدر مملکت نے جاں بحق افراد کیلئے بلندی درجات کی دعا کی ۔

(جاری ہے)

صدر مملکت نے اہل خانہ سے تعزیت اور ان کے لیے صبر جمیل اور زخمیوں کی صحتیابی کیلئے دعا کی ۔ صدر مملکت نے کہاکہ زخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کی جائے، ایسے حادثات سے بچنے کے لیے موثر اقدامات کیے جانے چاہئیں ۔ صدر مملکت نے کہاکہ حفاظتی تدابیر پر عمل درآمد اور ٹریفک قوانین کی پاسداری ایسے حادثات سے بچنے کے لیے انتہائی اہم ہے۔