چیئر مین سینٹ کا جلالپور پیر والہ انٹر چینج پر بس اور آئل ٹینکر کے ٹریفک حادثے کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانی کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار

منگل 16 اگست 2022 20:00

چیئر مین سینٹ کا جلالپور پیر والہ انٹر چینج پر بس اور آئل ٹینکر کے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2022ء) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے جلالپور پیر والہ انٹر چینج پر بس اور آئل ٹینکر کے ٹریفک حادثے کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانی کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

(جاری ہے)

چیئرمین سینیٹ نے ٹریفک کے اس المناک حادثے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کیلئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کی مغفرت اور درجات بلند کرے اورغمزدہ خاندانوں کو صبر جمیل عطا کرکے۔ چیئرمین سینیٹ نے اس حادثے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحتیابی کے لیے بھی دعا کی اور متعلقہ اداروں کو زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کی ہدایات جاری کر دیں۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹر مرزا محمد آفریدی، قائد ایوان سینیٹ سینیٹر اعظم نذیر تارڑ، قائد حزب اختلاف سینیٹ سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے بھی جلالپور پیر والہ انٹر چینج پر بس اور آئل ٹینکر کے ٹریفک حادثے کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانی کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔