Live Updates

پنجاب میں شکست کے بعد امپورٹڈ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی ہے،حلیم عادل شیخ

ضمنی الیکشن لڑنے کے فیصلے کے بعد کرپٹ ٹولا مل کر میدان میں آگیا ہے اس وقت الیکشن کمیشن اور امپورٹڈ حکومت کا گٹھ جوڑ ہے ،اپوزیشن لیڈر سندھ

منگل 16 اگست 2022 20:26

پنجاب میں شکست کے بعد امپورٹڈ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی ہے،حلیم ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2022ء) قائد حزب اختلاف سندھ حلیم عادل شیخ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ پنجاب میں شکست کے بعد امپورٹڈ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی ہے عمران خان کے نو حلقوں میں ضمنی الیکشن لڑنے کے فیصلے کے بعد کرپٹ ٹولا مل کر میدان میں آگیا ہے اس وقت الیکشن کمیشن اور امپورٹڈ حکومت کا گٹھ جوڑ ہے مختلف طریقوں سے دھاندھلی کی شروعات کی جارہی ہے عوام کے ووٹ کی طاقت سے تمام حلقوں میں مخالفین کو عبرتناک شسکت ہوگی حلیم عادل شیخ نے کہا امپورٹڈ حکومت کی مسلسل شکست کے بعد ان کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں نو کی نو سیٹوں پر عمران خان کی کامیابی یقینی ہے پی ڈی ایم کرپٹ پارٹیوں کا گولا گنڈا بنی ہوئی ہیجنہوں نے ملک کو لوٹا ہے سب ایک پیج پر جمع ہوچکے ہیں کرپشن کیسز سے بچنے کے کے لئے ماضی کی مخالفین بھی اس وقت ایک ساتھ ہوگئے ہیں حلیم عادل شیخ نے کہا سندھ میں ہمارا مقابلہ پوری مافیا کے ساتھ ہے الیکشن کمیشن، آر او گردی، ڈی سے گردی سے دھاندھلی کر کے بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلے میں پیپلزپارٹی نے سیٹیں حاصل کی دوسرے مرحلے میں عمران خان خود بلدیاتی الیکشن کی نگرانی کریں گے کسی صورت میں بھی دھاندھلی ہونے نہیں دیں گے۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں حلیم عادل شیخ نے کہا ایم کیو ایم نے پسوں کے خاطر کراچی کے عوام کا سودا کیا ایم کیو ایم نے پئسوں کے خاطر پ پ سے اتحاد کر لیا ہے قیامت کی نشانی ہے پیپلزپارٹی نے ایم کیو ایم سے اتحاد کیا ہے ایم کیو کو کراچی میں ، پ پ ن لیگ ڈیزل کی حمایت کی ضرورت پڑ رہی۔ ایم کیو ایم کا کراچی سے مکمل خاتمہ ہوچکا ہے پیپلزپارٹی کو سندھ سے ن لیگ کا پنجاب سے صفایا ہوجائے گا۔

پی ٹی آئی کے دور حکومت نے انصاف کی حکمرانی چلے گی عوام کو حقوق ملیں گے چور لٹیرے جیلوں میں جائیں گے۔ حلیم عادل شیخ نے کہ وزیر اعظم سے لیکر وفاقی وزرا میں عجیب لوگ شامل ہوگئے ہیں ایک طرف اعلان کیا جاتا ہے پئٹرول سستا کیا جائے دوسری جانب رات کے اندھیرو میں 7 روپے تک پئٹرول میں اضافہ کیا جاتا۔ حلیم عادل شیخ نے کہا وزیر اعلی سندھ کی قیادت میں سندھ کی نااہل حکومت نے عوام سے سب کچھ چھین لیا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات