Live Updates

شوق ہے تو کراچی کی نشست پر عمران خان کے مقابلہ میں الیکشن لڑ کر دکھائیں ،فواد چوہدری کا زرداری کو چیلنج

منگل 16 اگست 2022 20:38

شوق ہے تو کراچی کی نشست پر عمران خان کے مقابلہ میں الیکشن لڑ کر دکھائیں ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اگست2022ء) سابق وزیر اطلاعات اور تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے پاکستان پیپلز پارٹی کے شریکچیئرمین آصف علی زرداری کوچیلنج دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر شوق ہے تو کراچی کی نشست پر عمران خان کے مقابلہ میں الیکشن لڑ کر دکھائیں ،پھر نہ کہنا کہ آفرنہ کی ہے ،گزشتہ روز ایک ٹویٹ میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کراچی میں کاغذات نامزدگی جمع کرائے تو پیپلز پارٹی کی کانپیں ٹانگ گئیں،بھاگنے کا راستہ نہیں مل رہا ہے،فواد چوہدری نے سابق صدر آصف علی زرداری کو کہا کہ گھبرانا نہیں ہے ،ہمت ہے تو مقابلہ کرو،پھر پتہ چل جائے گا۔۔۔۔۔۔۔۔ظفر ملک
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات