ویٹرنری یونیورسٹی میں ان ہا ئوس سہ زبا ن میں تقریری مقا بلو ں کا انعقاد

منگل 16 اگست 2022 20:42

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اگست2022ء) یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لاہورکی یواس ڈیبیٹنگ سو سا ئٹی نے سینئر ٹیو ٹر آفس کے زیر اہتمام گذشتہ روزان ہا ئو س (پنجابی ،اُردو، انگریزی) سہ زبا ن میں تقریری مقا بلو ں میسٹو ڈونیا 2022 کا انعقاد سٹی کیمپس میں کیا۔ اختتا می تقریب کے اختتام پر پاکستان کے پچھتر ہو یں جشن آزا دی کو منا نے کے حوالے سے کیک کا ٹنے کی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں طلبہ نے ملی نغمے بھی گائے ۔

ان مقا بلو ں میں ویٹر نری یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات سے طلبہ و طا لبا ت کی بڑی تعداد نے حصہ لیا۔ پنجابی تقریری مقا بلو ں میں عثمان (ڈی وی ایم) ، اُردو تقریری مقا بلو ں میں عثمان (ڈی وی ایم) اور انگریزی تقریری مقا بلو ں میں ہیو من نیو ٹریشن ڈیپا رٹمنٹ کی اُ سوہ نے پہلی پہلی پوزیشن حا صل کیں۔

(جاری ہے)

اختتا می تقر یب کی صدارت کرتے ہو ئے ڈین فیکلٹی آف با ئیو سا ئنسز پروفیسر ڈاکٹر حبیب الر حمن نے پرنسپل سٹو ڈنٹس افیئر پروفیسر ڈاکٹر کامران اشرف، کنوینر یواس ڈیبیٹنگ سو سا ئٹی پروفیسر ڈاکٹر عا صم اسلم، سینئر ٹیو ٹر پرو فیسر ڈاکٹر علی رضا اعوان اور ڈاکٹرمریم جا ویدکے ہمراہ جیتنے والے طلبہ و طا لبا ت کے در میان انعا می شیلڈیں اور سر ٹیفیکیٹس تقسیم کیے جبکہ طلبہ اور فیکلٹی ممبران کی بڑ ی تعداد اُ س مو قع پر مو جود تھی۔

متعلقہ عنوان :