حمزہ شہباز رواں ہفتے وطن پہنچیں گے

(ن) لیگ کا دوبارہ پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف لانے کا فیصلہ

منگل 16 اگست 2022 20:56

حمزہ شہباز رواں ہفتے وطن پہنچیں گے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اگست2022ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)نے حمزہ شہباز کو دوبارہ پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف لانے کا فیصلہ کر لیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن)کی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں متفقہ فیصلہ ہوا ہے جبکہ اس سلسلے میں مسلم لیگ (ن)نے اتحادی جماعتوں سے بھی مشاورت کی ہے۔لیگی رکن اسمبلی کا کہنا ہے کہ (ن) لیگ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کی اکثریتی جماعت ہے، اتحادی بھی حمزہ شہباز کے نام پر رضا مند ہو گئے ہیں، حمزہ شہباز شریف کا رواں ہفتے لندن سے لاہور آنے کا امکان ہے۔