لاہور: لکشمی چوک فائرنگ واقعہ کی دو ایف آئی آر درج

منگل 16 اگست 2022 21:29

لاہور: لکشمی چوک فائرنگ واقعہ کی دو ایف آئی آر درج
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اگست2022ء) تھانہ قلعہ گجر سنگھ پولیس نے پیر کے روز لکشمی چوک پر ہونے والی فائرنگ کے دو الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔ پہلا مقدمہ فائرنگ سے زخمی ہونے والے پطرس مسیح جبکہ دوسرا مقدمہ تھانہ قلعہ گجر سنگھ کے سب انسپکٹر محمد مدثر خان کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پہلے مقدمے کے مدعی پطرس مسیح نے فائرنگ میں ملوث ملزمان کامران اور غضنفر پر الزام عائد کیا ہے کہ ذاتی بنا پر اس کا دونوں کے ساتھ جھگڑا ہونے کے دوران غضنفر نے فائرنگ کر کے پطرس مسیح کو زخمی کردیا جبکہ تھانہ قلعہ گجر سنگھ کے ایس آئی محمد مدثر خان کی مدعیت میں درج ہونے والے مقدمے میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ تھانے سے ملحقہ ڈولفن سکواڈ فائرنگ کی آواز سن کر جائے وقوعہ پر پہنچا جہاں ملزم غضنفر نے فرار ہوتے ہوئے ڈولفن فورس کے اہلکاروں فائرنگ سے ملزم کامران ہلاک ہوگیا۔