زرعی یونیورسٹی فیصل آباد انڈر گریجوایٹ پروگرامز میں داخلوں کیلئے آن لائن درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع

منگل 16 اگست 2022 22:32

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اگست2022ء) زرعی یونیورسٹی فیصل آباد نے انڈر گریجوایٹ پروگرامز میں داخلوں کیلئے آن لائن درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر ایڈمیشن ڈاکٹر ندیم عباس کے مطابق داخلے کیلئے خواہشمند امید وار 18 اگست 2022 ء تک آن لائن درخواست جمع کرواسکتے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ حافظ قرآن ،کوکریکولر کے ٹیسٹ / انٹر ویو 22 اگست 2022 ء کو جبکہ سپورٹس ٹرائل 24 تا 26 اگست 2022 ء تک لیے جائیں گے ۔ یاد رہے کہ ایڈمیشن کیلئے انٹری ٹیسٹ کا انعقاد پہلے کیا جا چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :