متحدہ عرب امارات اور پاکستان میں دہائیوں پر محیط برادرانہ تعلقات ہیں،وزیراعظم

منگل 16 اگست 2022 22:36

متحدہ عرب امارات اور پاکستان میں دہائیوں پر محیط برادرانہ تعلقات ہیں،وزیراعظم
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اگست2022ء) وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات اور پاکستان میں دہائیوں پر محیط برادرانہ تعلقات ہیں، متحدہ امارات نے ہمیشہ پاکستان کی مشکل وقت میں مدد کی۔وزیر اعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف سے شیخ احمد دلموک آل مختوم کے جنرل کونسل صبور کرامت کی قیادت میں حیات بائیو ٹیک اور سائینو فارم کے وفد نے ملاقات کی ۔

ملاقات میں وزیر نیشنل ہیلتھ سروسز عبدالقادر پٹیل اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی ۔ملاقات میں وفد نے پاکستان میں پلازما فریکشنائیزیشن اور صحت کے شعبے کی ڈیجیٹائیزیشن میں تعاون اور سرمایہ کاری میں گہری د دلچسپی کا اظہار کیا. ملاقات میں بتایا گیا کہ پاکستان میں سالانہ 30 لالھ لیٹر خون اکٹھا کیا جاتا ہے جس سے پلازما کی فریکشنائیزیشن نہ ہونے کی وجہ سے بھرپور فائدہ نہیں اٹھاہا جا سکتا. پلازما فریکشنائیزیشن کی سہولت کے بعد عطیہ کئے گئے خون سے تمام حصوں کو علیحدہ کرکے استعمال سے لاکھوں جانوں کو بچایا جا سکے گا.۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم کا اس موقع پر کہناتھا میں شیخ احمد دلموک آل مختوم کا پاکستان کے ساتھ صحت شعبے میں تعاون میں گہری دلچسپی پر مشکور ہوں۔وزیرِ اعظم نے تمام متعلقہ اداروں کو مزکورہ منصوبے کے حوالے سے کمپنیوں کو ہر قسم کی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات جاری کیں۔