معاشی استحکام کے لیے برآمدات کے فروغ پر خصوصی توجہ دینا ہوگی: میاں نعمان کبیر
منگل 16 اگست 2022 22:39
(جاری ہے)
صدر لاہور چیمبر نے کہا کہ برآمدی صنعتوں کے لئے تیاری کے مراحل میں موجود مصنوعات پر کسٹم ڈیوٹی کو کم کیا جائے تاکہ ہماری صنعت دیگر ممالک سے معیاری مال، پُرزے اور مشینری باآسانی اور اُسی قیمت پر درآمد کر سکے جس پر ان ممالک سے کرتی ہے جن سے ہمارے ایف ٹی اے ہو سکے ہیں۔
میاں نعمان کبیر نے کہا کہ اس وقت مجموعی طور پر مسابقتی ٹیرف رجیم کے ساتھ ایسے ٹیکس نظام کی ضرورت ہے جو صنعتکاری کو فروغ دے،جس کے تحت نئے تاجروں کو ٹیکس نیٹ میں آنے پر ٹیکس مراعات دی جائیں، ٹیکسز کی تعداد اور ٹیکسز کی ادائیگیوں کی تعدادمیں کمی کی جائے، ٹیکس بیس کو وسعت دی جائے اور جس کے تحت تمام آمدنیوں پر یکساں ٹیکس لاگو کئے جائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ سفارت خانوں کے کمرشل سیکشنز کو زیادہ موثر انداز میں کام کرنے کی ضرورت ہے۔ ان کو اپنے متعلقہ ممالک کی تازہ مارکیٹ ریسرچ رپورٹس تیا ر کے پاکستان میں تمام چیمبرز آف کامرس کو بھجوانی چاہیے۔اس کے ساتھ ساتھ، انہیں پاکستانی صنعتکاروں اور اپنے ملک کے امپورٹرز کے درمیان روابط قائم کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرنا چاہیے۔ کسی بھی تنازعہ کی صورت میں، ٹریڈ سیکشنز کو دونوں فریقوں کے درمیان مثالثی کردار ادا کرنا چاہیے تاکہ تنازعات کو تیزی سے حل کیا جا سکے۔میاں نعمان کبیر نے کہا کہ کاروباری لاگت زیادہ ہونے کی وجہ سے ہماری صنعت بین الاقوامی مارکیٹ میں مسابقتی صلاحیت برقرار نہیں رکھ پا رہی ،جس کی ایک بڑی وجہ توانائی کی قیمتوں کا خطے کے دیگر ممالک کی نسبت کئی گنا زیادہ ہونا ہے۔ لاہور چیمبر کے سینئر نائب صدر میاں رحمن عزیز چن نے کہا کہ انسانی وسائل کو اس طرز پر تربیت دی جائے کہ وہ صنعتی پیداوار میں اضافے کا سبب بنیں۔ انہوں نے کہا کہ کاروباری آسانی والی عالمی درجہ بندی میں اب بھی پاکستان خطے کے دیگر ایکسپورٹ اورینٹڈ ممالک سے کافی پیچھے ہیں ،جس کی وجہ بڑے کاروباری مسائل جن میں ملک میں کمپنی رجسٹر کرنے، بجلی کنکشنز کے حصول، کنسٹرکشن پرمٹس کے حصول اور پراپرٹی رجسٹر کرانے میں دشواریاں شامل ہیں۔ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر حارث عتیق نے کہا کہ جس طرح دنیا بھر کے ممالک سمارٹ ریگولیشنز، الیکٹرانک پورٹلز اور ون ونڈوسسٹم وغیرہ کی طرف تیزی سے بڑھ رہے ہیں، پاکستان کو بھی ایسا ہی طریقہ اختیار کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا اس سے نہ صرف ایکسپورٹ انڈسٹری کو سہولت ملے گی بلکہ کاروباری آسانیوں کی عالمی درجہ بندی میں پاکستان کی حیثیت مستحکم ہو گی جس سے ملک سرمایہ کاری کے حوالے سے تصور بھی بہتر ہو گا۔حارث عتیق نے کہا کہ سمارٹ ریگولیشنز اور آن لائن پورٹلز کے ذریعے اگلے تین سالوں میں ہماری ڈوئنگ بزنس رینکنگ کو 50 سے پہلے لانے کی ضرورت ہے تاکہ پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر ایک کاروباری مقام کے طور پر جا سکے۔مزید تجارتی خبریں
-
پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد
-
ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 66 فیصداضافہ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز مندی کارحجان،کے ایس ای 100 انڈیکس 43.20 پوائنٹس کی کمی کے بعد 70290.11 پوائنٹس پربند
-
لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی
-
انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا
-
سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان
-
اٹک سیمنٹ نے 1.27 ملین ٹن سالانہ کی نصب صلاحیت کے ساتھ ایک نئی پیداواری لائن کے اضافے کا اعلان
-
بینکوں کے ڈیپازٹس، قلیل مدت کے قرضوں اورسرمایہ کاری میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر اضافہ ہوا،سٹیٹ بینک
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس51 پوائنٹس اضافہ
-
برائلرگوشت کی قیمت 699 روپے فی کلو تک پہنچ گئی
-
چینی کارساز کمپنی چیری کا ٹیگو 8 کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان
-
انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.