بلاول بھٹو زرداری کا پارٹی رہنما بیرسٹر میاں عامر حسن سے تعزیت کا اظہار

منگل 16 اگست 2022 22:52

بلاول بھٹو زرداری کا پارٹی رہنما بیرسٹر میاں عامر حسن سے تعزیت کا اظہار
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2022ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین و وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی رہنما بیرسٹر میاں عامر حسن سے تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں پی پی پی چیئرمین نے بیرسٹر عامر حسن ان کے ماموں ملک محمد جاوید کے انتقال پر افسوس و ہمدردی کا اظہار کیا اور کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں پوری پارٹی آپ کے ساتھ ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے مرحوم کے لیئے جنت الفردوس اور لواحقین کے لیئے صبر جمیل کی دعا کی ہے