محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم (ٹیچنگ کیڈر) کی پانچ خواتین افسران گریڈ 20 میں ترقی

منگل 16 اگست 2022 22:56

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اگست2022ء) صوبائی سیلیکشن بورڈ کی سفارشات پر حکومت خیبرپختونخوا نے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم (ٹیچنگ کیڈر) کی پانچ خواتین افسران کو فوری طور پر مستقل بنیادوں پر گریڈ 19 سے گریڈ 20 میں ترقی دیدی ہے ترقی پانے والی افسران میں مسماتہ طاہرہ نرجس، شاہدہ پروین، عاصمہ بیگم، نزہت کلثوم اور ظل ہما شامل ہیں، مذکورہ افسران عرصہ ایک سال تک آزمائشی بنیادوں پر کام کریں گی جبکہ انکے تبادلوں و تعیناتیوں کے احکامات بعد میں جاری کئے جائینگے۔

(جاری ہے)

اس امر کا اعلان اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :