مالی سال 2022 میں ملک کے مجموعی قرضوں اور واجبات میں 118 کھرب 50 ارب(11.85ٹریلین) روپے کا اضافہ ہوگیا
منگل 16 اگست 2022 22:58
(جاری ہے)
اسی طرح مالی سال 2021 میں 456 کھرب 70 ارب روپے 4.567 کے مقابلے مالی سال 2022 میں مجموعی قرض اور واجبات کی ادائیگی بڑھ کر 554 کھرب 80 ارب روپے ہو گئی جس میں مالی سال 2022 کے دوران 21.6 فیصد اضافہ ہوا جبکہ مالی سال 2021 میں یہ اضافہ 2.5 فیصد تھا،تاہم مجموعی قرض اور واجبات کی سروسنگ گزشتہ دو مالی سال 2021 اور 2022 میں میں جی ڈی پی کی شرح 8.2 فیصد پر برقرار رہی۔
مرکزی حکومت کا مجموعی مقامی قرض (بغیر بیرونی قرض کی) 30 جون 2022 تک 310 کھرب 36 ارب روپے تک پہنچ گیا تھا جو جون 2021 کے آخر تک 262 کھرب 65 ارب روپے تھا۔اس کے ساتھ پاکستان کا مجموعی بیرونی قرضہ مالی سال 2021 میں ایک کھرب 22 ارب 29 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کے مقابلے میں مالی سال 22 میں ایک کھرب 30 ارب 19 کروڑ 20 لاکھ 130 ڈالر تک پہنچ گیا، یوں اس میں 79 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا،تاہم عام حکومت کا عمومی بیرونی قرضہ مالی سال 2021 میں 82 ارب 50 کروڑ ڈالر کے مقابلے میں مالی سال 2022 میں بڑھ کر 86 ارب 13 کروڑ 40 لاکھ ڈالر تک پہنچ گیا۔پاکستان کو مالی سال 2022 میں بیرونی قرضوں کی ادائیگی کے طور پر 15 ارب 7 کروڑ 10 لاکھ ڈالر ادا کرنے پڑے جو کہ گزشتہ مالی سال میں 13 ارب 42 کروڑ 40 لاکھ ڈالر تھے۔اس کی تقسیم سے پتا چلتا ہے کہ پاکستان نے 12 ارب 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر بطور اصل رقم اور 2 ارب 97 کروڑ 80 لاکھ ڈالر بطور سود ادا کیا،سود اصل رقم کا تقریباً 25 فیصد تھا۔ 15 ارب ڈالر کی قرض ادائیگی مالی سال 2022 میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کی رقم کے قریب ہے جو کہ 17 ارب 40 کروڑ ڈالر تھا۔کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر سے بہت زیادہ تھا جس نے شرح تبادلہ کو بری طرح متاثر کیا اور ڈالر 239.5 روپے کی بلند ترین سطح پر جا پہنچا۔پاکستان کرنٹ اکاؤنٹ خسارے سے نکلنے کے لیے جدوجہد کر رہا ہے جس کے لیے حکومت نے درآمدات میں زبردست کمی کی ہے،تاہم بڑے پیمانے پر درآمدی کٹوتیوں نے معیشت کو سکیڑ دیا اور اس کے نتیجے میں صنعتی شعبے میں ملازمتوں میں بڑی کمی واقع ہو گی۔ مالی سال 2022 کے دوران سرکاری اداروں کے قرض میں قدرے کمی دیکھی گئی اور اعداد و شمار کے مطابق پی آئی اے مالی سال 2021 کے ایک کھرب 53 ارب 30 کروڑ روپے کے مقابلے میں مالی سال 2022 کے ایک کھرب 82 ارب روپے کے ساتھ سب سے زیادہ مقروض ہے جبکہ واپڈا مالی سال 2022 میں 72 ارب 50 کروڑ روپے کے ساتھ دوسرا سب سے مقروض ادارہ ہیمزید تجارتی خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان
-
آئی ایم ایف کی آئندہ سال پاکستان میں افراط زرکی شرح میں نمایاں کمی اورمجموعی قومی پیداوارمیں اضافہ کی پیشنگوئی
-
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2400روپے اضافہ ریکارڈ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، 100 انڈکس 60.92 پوائنٹس کی کمی کے بعد 70483.66 پوائنٹس پربند
-
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2400 روپے کا اضافہ ہوا
-
سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں 2 فیصد اضافہ
-
برائلر گوشت کی قیمت میں31روپے اضافہ
-
صدرایف پی سی سی آئی نے شیخ پرویزاحمد کو مشیربرائے صنعتی ترقی مقرر کر دیا
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس71 ہزار40پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم یورو اور برطانوی پونڈ کی قدر میں نمایاں کمی واقع ہوئی
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
نیشنلائزیشن سمیت کئی منفی اقدامات سے ہم صنعتی ترقی میں پیچھے رہ گئے ،افتخارعلی ملک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.