نیشنل پریس کلب میں نسیم سحر کی زیرصدارت محفل مسالمہ کا ا نعقاد

منگل 16 اگست 2022 20:50

آ*لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اگست2022ء) محرم الحرام کے آغاز سے ا نجام تک راولپنڈی اسلام آباد ایڈیٹرز کو نسل نے شہدائے کربلا کے حضور محافل مسالمہ کا ا نعقاد جاری رکھ کر ایک اعلیٰ مثال قائم کر دی گزشتہ روز نیشنل پریس کلب کے لائبریری ہال میں راولپنڈی اسلام آباد ایڈیٹرز کو نسل اور آر آئی یو جے کے باہمی اشتراک سے مسالمہ کا ا نعقاد کیا گیا ممتاز دا نشور شاعر ادیب نسیم سحر کے زیر صدارت محفل مسالمہ میں معروف محقق شاعر اور دا نشور ڈاکٹر فرحت عباس بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے نظامت کے فرائض ایڈیٹرز کو نسل کے صدر سید فدا حسنین شیرازی نے ا نجام دیئے شعرائے کرام میں صدر مسالمہ اور مہمان خصوصی سمیت ڈاکٹر جنید آزر، نوابزادہ خورشید، سجاد لاکھا، نیر سرحدی فداشیرازی، رضوان حیدر رضوان ، غلام رضا شاکر، احمد محمود الزمان ،عون شیرازی اور دیگر نے نذرا نہ عقیدت بحضور سید الشہداء امام عالی مقام امام حسین علیہ السلام پیش کیا دیگر مہما نان گرامی میں سبطین رضا لودھی،چودھری اسحاق,شاہد دھریجہ اور اظہار نیازی و دیگر شامل تھے آر آئی یو جے کے صدر عابد عباسی میں تمام مہما نوں کا شکریہ ادا کیا جب شرکائے محفل نے ایڈیٹرز کو نسل کے صدرسید فدا حسنین شیرازی کی مسا عیء جمیلہ کو بے حد سراہا تے ہوئے کو نسل کے زیر اہتمام شعری نشستوں کا سلسلہ جاری رکھنے کی استدعا کی

متعلقہ عنوان :