ڈیزل پر ڈیلر مارجن میں 69.49 فیصد اضافہ، 7 روپے فی لیٹر مقرر

مارجن میں اضافے سے عوام ڈیزل پر2 روپے 87 پیسے کے مزید ریلیف سے محروم ہوگئی

منگل 16 اگست 2022 21:05

ڈیزل پر ڈیلر مارجن میں 69.49 فیصد اضافہ، 7 روپے فی لیٹر مقرر
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2022ء) حکومت نے ڈیزل پر ڈیلر مارجن میں 69.49 فیصد اضافہ کرتے ہوئے 7 روپے فی لیٹر مقرر کردی۔حکومت کی جانب سے ڈیزل پر ڈیلر مارجن میں69.49 فیصد کا اضافہ کردیا گیا، ڈیلرز مارجن کی نئی شرح کا اطلاق گزشتہ روز سے ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈیزل پر ڈیلر مارجن 4 روپے 13 پیسے سے بڑھا کر 7 روپے فی لیٹر مقررکردیا گیا ہے، مارجن میں اضافے سے عوام ڈیزل پر2 روپے 87 پیسے کے مزید ریلیف سے محروم ہوگئی۔حکومت اگر ڈیلر مارجن میں اضافے نہ کرتی تو ڈیزل 3 روپے 38 پیسے فی لیٹر مزید سستا ہوسکتا تھا تاہم مارجن میں اضافے کے باعث حکومت نے ہائی اسپیڈ ڈیزل51 پیسے فی لیٹر سستا کیا۔

متعلقہ عنوان :