رواں مالی سال کے دوران بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 7.7 فیصد اضافہ ہوا،ادارہ شماریات نے اعدادوشمار جاری کردیئے

منگل 16 اگست 2022 21:05

رواں مالی سال کے دوران بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 7.7 فیصد اضافہ ہوا،ادارہ ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2022ء) ادارہ شماریات نے بڑی صنعتوں کی پیداوار کے اعدادوشمار جاری کردیئے ہیں۔ادارہ شماریات کے مطابق مالی سال22-2021 میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 7.7 فیصد اضافہ ہوا، جون 2022 میں سالانہ بنیادوں پر بڑی صنعتوں کی پیداوار 11.5 فیصد بڑھی۔

(جاری ہے)

ادارہ شماریات کے مطابق مئی کے مقابلے جون 2022 میں بڑی صنعتوں کی پیداوار 0.2 فیصد بڑھی، ایک سال میں فوڈ مصنوعات کی پیداوار میں8.4 فیصد اضافہ ہوا، مالی سال22-2021میں تمباکو سیکٹر کی پیداوار 15.9 فیصد بڑھی۔

ادارہ شماریات نے بتایا کہ ٹیکسٹائل شعبے کی پیداوار میں 3.5 فیصد اضافہ ہوا، گزشتہ مالی سال لکڑی کی مصنوعات کی پیداوار 115.7 فیصد بڑھی، اس کے علاوہ فارماسوٹیکل13.7 اور کیمیکل شعبے کی پیداوار 9 فیصد بڑھی۔