Live Updates

شہباز گِل کو چکی میں رکھنے کا معاملہ: ڈی آئی جی اورسپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل عہدوں سے فارغ

دونوں افسران کو شہباز گل معاملے پر مجرمانہ خاموشی اور غیر قانونی کارروائی پر ہٹایا گیا، راجہ بشارت

منگل 16 اگست 2022 22:25

شہباز گِل کو چکی میں رکھنے کا معاملہ: ڈی آئی جی اورسپرنٹنڈنٹ اڈیالہ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2022ء) پنجاب حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کے گرفتار رہنما شہباز گل کے اڈیالہ جیل میں چکی میں رکھنے کے معاملے پر ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) اورسپرنٹنڈنٹ جیل کو عہدوں سے ہٹادیا۔وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر کے مطابق میریے لم میں آیا ہے جیل میں پہلی رات شہباز گل کوغیر قانونی طورپرچکی میں رکھاگیا، ایساکسی بھی قیدی کے ساتھ نہیں ہونا چاہیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ڈی آئی جی اور سپرنٹنڈنٹ جیل کوہٹانے کیلئے مجازاتھارٹی کوسفارش کردی ہے تاہم اب صوبائی وزیر برائے پارلیمانی امور راجہ بشارت نے ڈی آئی جی اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو عہدوں سے ہٹانے کی تصدیق کردی ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈی آئی جی اڈیالہ جیل راناعبدالرؤف اورسپرنٹنڈنٹ چوہدری اصغرگجر عہدوں سے ہٹادیے گئے۔انہوں نے کہا کہ دونوں افسران کو شہباز گل معاملے پر مجرمانہ خاموشی اور غیر قانونی کارروائی پر ہٹایا گیا۔خیال رہے کہ اداروں میں بغاوت پر اکسانے کے مقدمے میں گرفتار عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہباز گل جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل میں ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات