حکومت نے آئی ایم ایف کو تیل اور بجلی پر دی گئی تمام سبسڈیز ختم کرنے کی یقین دہانی کرا دی
عالمی مالیاتی فنڈ سے طے پائے معاملات کے تحت حکومت بجلی اور گیس کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دے گی
محمد علی منگل 16 اگست 2022 23:16
(جاری ہے)
صارفین کو بجلی، تیل اور گیس اصل نرخوں پر ہی فراہم کیے جائیں گے، ان مصنوعات کی مد میں حکومت کسی قسم کا کوئی ریلیف فراہم نہیں کرے گی، جبکہ پٹرولیم مصنوعات پر ڈویلپمینٹ لیوی کی شرح میں بھی بتدریج اضافہ کیا جائے گا۔
حکومت نے آئی ایم ایف کو ڈالر کی قدر کے تعین کے حوالے سے بھی یقین دہانی کرائی ہے کہ اس معاملے میں حکومت کوئی مداخلت نہیں کرے گی، کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خود مارکیٹ کرے گی۔ آئی ایم ایف کو یہ یقین دہانی بھی کروائی گئی ہے کہ ایف اے ٹی ایف شرط کے مطابق اینٹی منی لانڈرنگ فریم ورک پر عملدرآمد کیا جائے گا، جبکہ امپورٹس پر عائد کی گئی پابندی کے فیصلے پر نظرثانی جنوری 2023 میں صورتحال دیکھنے کے بعد ہو سکے گی۔ حکومت نے خسارے میں چلنے والے اداروں کے حوالے سے یقین دہانی کرائی ہے کہ ان اداروں میں گورننس اور شفافیت کا نظام وضع کیا جائے گا، جبکہ توانائی کے شعبہ میں گردشی قرضوں کو کنٹرول کرنے کیلئے مانیٹرنگ اور ادائیگیوں کے نظام میں بہتری لائی جائے گی۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستان کیلئے آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کی حتمی منظوری 29 اگست کو دیے جانے کا امکان ہے۔مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.