بنگلہ دیش اور بھارت کے مقابلے پاکستان میں اب بھی پٹرولیم کی قیمتیں کم ہیں، مفتاح اسماعیل

بدھ 17 اگست 2022 01:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2022ء) وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش اور بھارت کے مقابلے پاکستان میں اب بھی پٹرولیم کی قیمتیں کم ہیں، پٹرولیم کی قیمتوں میں اضافے کا عوام پر بہت کم اثر پڑے گا، حکومت نے پٹرولیم مصنوعات پر کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا۔

(جاری ہے)

منگل کو ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے عوام کو اس وقت ریلیف فراہم کیا جب بین الاقوامی مارکیٹ میں پٹرولیم کی قیمتیں بڑھ رہی تھیں، بنگلہ دیش اور بھارت کے مقابلے پاکستان میں اب بھی پٹرولیم کی قیمتیں کم ہیں۔

تاجروں سے ٹیکس کی وصولی سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ تاجر برادری سے 27 ارب روپے حاصل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، تاجروں پر فکس ٹیکس لگانا غلطی تھی، حکومت کو وسیع تر قومی مفاد میں سخت فیصلے کرنے پڑے۔

متعلقہ عنوان :