شامی فوج کا ترکیہ کی طرف سے حملے کا فوری اور براہ راست جواب دینے کا اعلان

بدھ 17 اگست 2022 09:30

دمشق (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2022ء) شام کی فوج نے کہاکہ ترکیہ کے کسی بھی حملے کا فوری اور براہ راست جواب دیا جائے گا۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق شامی فوج کی طرف سے یہ بیان منگل کو شامی فوجی اڈوں کے خلاف ترکیہ کے حملے کے تناظر میں سامنے آیا ہے، جس میں3 فوجی مارے گئے تھے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ شامی فوج نے جوابی کارروائی میں ترکیہ میں کچھ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس سے مادی اور جانی نقصانات ہوئے۔

(جاری ہے)

بیان میں کہا گیا ہے کہ ترک افواج نے حال ہی میں کردوں کے خلاف اپنی مہم کے دوران شمالی اور شمال مشرقی شام کے علاقوں میں اپنے حملوں کو تیز کر دیا ہے۔ ملیشیاحزب اختلاف کی شامی آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے ترکیہ کے حملے میں شامی فوجیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 11 بتائی ہے۔اس میں کہا گیا ہے کہ سرحدی علاقے کے قریب کرد زیرقیادت سیریئن ڈیموکریٹک فورسز کے جنگجوؤں کے ساتھ جھڑپوں کے درمیان آدھی رات سے ترکیہ کے حملوں میں شدت آگئی ہے۔ترکیہ کافی عرصے سے روس اور ایران کی جانب سے کشیدگی کو کم کرنے کی کوششوں کے درمیان شمالی شام میں فوجی کارروائی شروع کرنے کی دھمکی دے رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :