سعودی ولی عہد اور جرمن چانسلر کے درمیان دو طرفہ تعلقات پر گفتگو

بدھ 17 اگست 2022 12:57

سعودی ولی عہد اور جرمن چانسلر کے درمیان دو طرفہ تعلقات پر گفتگو
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2022ء) سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو جرمنی کے چانسلر اولف شولز نے ٹیلی فون کیا ہے۔

(جاری ہے)

سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بدھ کے روز ہونے والی ٹیلی فونک بات چیت میں دونوں رہنماں نے جرمنی اور مملکت کے درمیان دوطرفہ تعلقات کی مختلف جہات، باہمی تعاون کے مواقع اور ان کو مزید وسیع کرنے پر تبادلہ خیال کیا۔سعودی ولی عہد اور جرمن چانسلر نے حالیہ علاقائی اور بین الاقوامی مسائل اور باہمی کوششوں کے ذریعے امن و استحکام لانے کے حوالے سے بھی گفتگو کی۔ دونوں رہنمائوں کے درمیان باہمی دلچسپی کے کئی دیگر اہم امور بھی زیربحث آئے۔