ریاض میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، ہواباز جان کی بازی ہار گیا

سکیورٹی اہلکار جائے وقوعہ پہنچ گئے ،وجوہات معلوم کرنے کے لیے ورکنگ ٹیم تشکیل

بدھ 17 اگست 2022 13:04

ریاض میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، ہواباز جان کی بازی ہار گیا
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2022ء) سعودی عرب میں ایوی ایشن انویسٹی گیشن بیورو(اے آئی بی)کے ڈائریکٹر جنرل عبداللہ فلمبان نے ریاض میں چھوٹے طیارے کے حادثے کے حوالے سے مزید تفصیلات جاری کی ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق ڈائریکٹر جنرل نے بتایاکہ چھوٹا سپورٹس طیارہ ریاض کے الثمامہ ایئرپورٹ سے پرواز کے بعد گذشتہ روز حادثے کا شکار ہو گیا تھا۔

(جاری ہے)

ابتدائی معلومات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ طیارہ منگل کی صبح مقامی وقت ساڑھے چھ بجے کے قریب الثمامہ ایئرپورٹ سے اڑا تھا اور تربیتی پرواز پرتھا۔پرواز کے پانچ منٹ بعد طیارے کے پائلٹ نے امداد کی اپیل کا سگنل بھیجا تاہم رابطہ منقطع ہوگیا۔ فوری طور پر ایئر اکیڈمی کی جانب سے متاثرہ طیارے کی تلاش کے لیے کارروائی کی گئی۔الثمامہ ایئرپورٹ سے 5 کلو میٹر شمال میں حادثے سے متاثرہ طیارے کے ملبے کی جگہ کی نشاندہی ہوئی۔سکیورٹی اہلکار جائے وقوعہ پہنچ گئے طیارے کا پائلٹ دم توڑ چکا تھا۔ حادثے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے ورکنگ ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔الثمامہ ایئرپورٹ سعودی عرب کے دیگر بڑے ایئرپورٹس کے مقابلے میں چھوٹا ہے۔

متعلقہ عنوان :