بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر کے ضلع جموں میں مسلم خاندان کے 6 افراد پراسرار طورپر مردہ پائے گئے

بدھ 17 اگست 2022 14:26

بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر  کے ضلع جموں میں  مسلم خاندان ..
جموں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2022ء) بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں ایک مسلم خاندان کے 6 افراد جموں ضلع میں پراسرار طورپر مردہ پائے گئے ہیں۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق 3 خواتین سمیت6 افراد ضلع کے علاقے سدرہ میں اپنے گھر میں مردہ پائے گئے ۔

(جاری ہے)

مقامی لوگوں نے میڈیا کو بتایا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت سکینہ بیگم، ان کی دو بیٹیاں نسیمہ اختر اور روبینہ بانو، بیٹا ظفر سلیم اور دو رشتہ دار نور الحبیب اور سجاد احمد کے نام سے ہوئی ہے۔ ا س واقعے سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا ہے جبکہ ان افراد کی موت کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی ۔