کاشتکاروں کو اچھی طرح پک جانے اور رنگ مکمل طور پر سرخ ہونے پر سرخ مرچوں کی چنائی کا مشورہ

بدھ 17 اگست 2022 14:53

کاشتکاروں کو اچھی طرح پک جانے اور رنگ مکمل طور پر سرخ ہونے پر سرخ مرچوں ..
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2022ء) محکمہ زراعت پنجاب نے مرچ کے کاشتکاروں کو مرچوں کی چنائی بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ چونکہ مقررہ وقت پر چنائی نہ کرنے کے عمل سے فصل کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہوتاہے اسلئے اس ضمن میں کسی غفلت یا کوتاہی کا مظاہرہ نہ کیاجائے۔محکمہ زراعت توسیع فیصل آبادکے اسسٹنٹ ڈائریکٹرخالد اقبال نے کہاکہ چنائی کا عمل اس وقت شروع کیاجائے جب مرچ اچھی طرح پک چکی ہو اور اس کا رنگ بھی مکمل طور پر سرخ ہو چکاہو۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ چنائی صبح یا شام کے ٹھنڈے اوقات میں کرنی چاہیے تاکہ پودے ٹوٹنے کا احتمال نہ رہے۔ انہوں نے کہاکہ مرچ کی چنائی ہفتہ عشرہ کے وقفے سے کرنے کے بعد مرچوں کو اکٹھا ڈھیر کی صورت میں رکھنے کی بجائے خشک اور صاف چٹائی پر اسے احتیاط سے بکھیر دیناچاہیے۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکار چنائی کے بعد کمزور اور بیماری سے متاثرہ مرچوں کو الگ کر دیں نیز مرچوں کو بارش یا آندھی سے بچانے کیلئے بھی ضروری اقدامات کئے جائیں تاکہ بہتر پیداوار کے ذریعے کاشتکاروں کو مالی منفعت حاصل ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :