شوہر کے مبینہ تشدد سے بیوی جاں بحق

رابعہ دوران علاج دم توڑ گئی ،شوہر فرار ہوگیا

بدھ 17 اگست 2022 15:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2022ء) صوبائی دارالحکومت لاہور کے نواحی علاقہ مانگا منڈی میں شوہر کے مبینہ تشدد سے بیوی زندگی کی بازی ہار گئی۔بتایا گیا ہے کہمانگا منڈی کی رہائشی 5 بچوں کی ماں رابعہ اور اس کے شوہر بابر کے درمیان غربت اور دیگر معاملات کی وجہ سے اکثر ناچاقی رہتی تھی، اکثر اوقات جھگڑا بڑھ کر تشدد کی شکل اختیار کرلیتا تھا۔

(جاری ہے)

اتوار کے روز بابر اپنی بیوی کو زخمی حالت میں جناح ہسپتال لایا جہاں اس کا علاج معالجہ شروع کیا گیا مگر وہ دوران علاج دم توڑ گئی ۔ بتایا گیا ہے کہ اس کا شوہر بابر فرار ہوگیا۔ڈاکٹروں کے مطابق رابعہ کے جسم پر جگہ جگہ تشدد کے نشان ہیں، تشدد ہی اس کی موت کی وجہ بنا ہے، لاش کو مردہ خانے منتقل کردیا گیا ۔دوسری جانب پولیس نے بابر کے خلاف اپنی بیوی کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لئے کارروائی شروع کردی گئی ہے جلد ہی ملزم قانون کے کٹہرے میں ہوگا۔