دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

بدھ 17 اگست 2022 15:56

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2022ء) تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج ، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہائو کی صورت حال حسب ذیل رہی۔دریا ئے سندھ میںتربیلاکے مقام پر آمد 2لاکھ 68ہزار200کیوسک اور اخرج 2لاکھ 39 ہزارکیوسک، دریائے کابل میںنوشہرہ کے مقام پرآمد57ہزار300کیوسک اور اخراج57ہزار 300کیوسک، جہلم میںمنگلاکے مقام پرآمد34ہزار400کیوسک اور اخراج 10 ہزارکیوسک، چناب میںمرالہ کے مقام پرآمدای لاکھ5ہزار500کیوسک اور اخراج 93ہزار کیوسک رہا۔

جناح بیراج آمد2لاکھ56ہزار700کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 51 ہزارکیوسک،چشمہ3لاکھ 34ہزار400کیوسک اوراخراج3لاکھ28ہزار300کیوسک ، تونسہ آمد 2 لاکھ 69ہزار200کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 69 ہزار 200کیوسک، گدو آمد3 لاکھ 47 ہزار700کیوسک اور اخراج 3 لاکھ 43 ہزار 400کیوسک، سکھر آمد2 لاکھ79ہزار700 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 76 ہزار200 کیوسک ، کوٹری آمدایک لاکھ99ہزار400کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 96ہزار300کیوسک، تریموں آمد91ہزار 700کیوسک، اور اخراج 79ہزار800کیوسک جبکہ پنجند بیراج آمد 65ہزار کیوسک، اور اخراج 55 ہزار900کیوسک ریکارڈ کیا گیا ۔

(جاری ہے)

تربیلاکا کم از کم آپریٹنگ لیول 1398فٹ،پانی کی موجودہ سطح1548.20فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابل استعمال پانی کا ذخیرہ 5.723 ملین ایکڑ فٹ، منگلاکا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،پانی کی موجودہ سطح 1172.90 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 2.811 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،پانی کی موجودہ سطح 639.00 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.010 ملین ایکڑ فٹ رہا۔تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہائو کی صورت میں ہے ۔