ہم اسمبلی کے اندر اور باہر بلدیاتی الیکشن کے انعقاد کیلئے آواز بلند کریں گے، پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر شعبہ خواتین

بدھ 17 اگست 2022 16:47

باغ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2022ء) پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر شعبہ خواتین کی مرکزی نائب صدر مہوش چغتائی ایڈوکیت نے کہا ہےحکومت بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے خائف ہے،سپریم کورٹ کے واضع احکامات کے باوجود بلدیاتی انتخابات کی راہ رکاوٹیں کھڑی کرنے سے عیاں ہے ممبران اسمبلی لوکل باڈیز الیکشن نہیں چاہتے، ہم اسمبلی کے اندر اور باہر بلدیاتی الیکشن کے انعقاد کیلئے آواز بلند کریں گے، عوام کے جمہوری حقوق کو سلب نہیں ہونے دیں گے،حکومت شیڈول کیمطابق بلدیاتی الیکش کو یقینی بنائے، خواتین بلدیاتی انتخبات میں بھرپور حصہ لیں گی۔

(جاری ہے)

ان خیالات انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ شیر باغ سردار قمرالزمان نے بلدیاتی الیکشن کے حق میں بھرپور آواز بلند کر کے سیاسی کارکنان کے دل جیت لئے ہیں پارٹی باغ کے اندر شیر باغ کی قیادت میں متحد ہے،بلدیاتی الیکشن کے انعقاد کیلئے شیر باغ کی قیادت میں بھرپور مہیم چلائیں گے۔